اداکارہ مونی رائے لمبے وقت سے پرسنل لائف سے متعلق خبروں میں تھیں۔ ان کے شوہرسورج نامبیارکے ساتھ طلاق کی خبریں آرہی تھیں۔ اب اداکارہ نے خود سورج کے ساتھ علیحدگی کو کنفرم کردیا ہے۔ انہوں نے سورج کے ساتھ ایک پوسٹ شیئرکی اوربتایا کہ وہ دونوں اب الگ ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی مونی رائے نے گزارش کی ہے کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
مونی رائے نے کیا پوسٹ
اداکارہ نے پوسٹ کیا، “ہم اپنی ذاتی زندگی میں میڈیا کے بعض حصوں کی غیرضروری اوردخل اندازی سے مایوس ہیں، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم (مونی اورسورج) نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، ہم اس معاملے کونجی اورباہمی طورپرحل کرنے کے لئے وقت لے رہے تھے۔ من گھڑت کہانیوں اورجھوٹی باتوں کوپھیلاکرہماری زندگی کوسنسنی خیزبنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ ہمارے رشتے کونہیں ظاہرکرتی ہے، میں نے اورسورج نے عزت اورسمجھ بوجھ کے ساتھ الگ الگ آگے بڑھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس پوائنٹ پرہم اس مرحلے کونجی طورپرسنبھالنے پرتوجہ مرکوزکررہے ہیں۔”
View this post on Instagram
مونی رائے نے پوسٹ میں آگے لکھا، ”میں سبھی سے گزارش کرتی ہوں کہ برائے مہربانی ہماری پرائیویسی اوراحترام بنائے رکھنے دیں۔ میرے یا سورج کے بارے میں کوئی بھی جھوٹی خبر نہ پھیلائیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس مشکل وقت میں آپ سبھی ہماری پرائیویسی کا احترام کریں گے۔ سبھی میڈیا ہاوس سے میری گزارش ہے کہ اب یہ بند کردیں۔”
واضح رہے کہ مونی رائے اورسورج نامبیارسال 2018 میں نئے سال کی پارٹی کے جشن کے دوران دبئی میں پہلی بارملے تھے۔ اس وقت تک سورج کومونی رائے کی مقبولیت کے بارے میں جانکاری نہیں تھی۔ اس کے بعد ان کے درمیان بات چیت شروع ہوئی اوران کا رشتہ گہرا ہوتا گیا۔ مونی رائے مسلسل دبئی جانے لگیں۔ دونوں نے ساتھ میں وقت گزارا اورپھردوستی پیارمیں بدل گئی۔ دونوں نے کچھ سال ڈیٹنگ کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔ انہوں نے 27 جنوری 2022 کوشادی کی۔ ان کی شادی گوا میں ہوئی تھی۔ تاہم اب 4 سال بعد انہوں نے اپنے رشتے کوختم کرنے کا اورالگ الگ آگے بڑھنے کا فیصلہ لیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


