Bigg Boss 17: بگ باس او ٹی ٹی-2 کی کامیابی کے بعد اب میکرس جلد ہی بگ باس-17 لانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ شوسے متعلق کئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ خبرہے کہ شواکتوبرمیں شروع ہوگا۔ اس شومیں اس بارکیا کیا نیا ہوگا، اسے لے کربھی مسلسل اپڈیٹس آرہے ہیں۔ وہیں شوکے کنٹسٹنٹ سے متعلق بھی کئی رپورٹس سامنے آئی ہے۔ آئیے ایک نظرڈالتے ہیں ان ناموں پر جن کے گھرمیں آنے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
انکتا لوکھنڈے- وکی جین
ٹائمس آف انڈیا کی خبرکے مطابق، ٹی وی کی پاپولرڈیوا انکتا لوکھنڈے کے اس بارشومیں آنے کی خبریں زوروں پرہیں۔ یہاں تک کہ رپورٹس ہیں کہ انکتا لوکھنڈے اپنے شوہروکی جین کے ساتھ شومیں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ انکتا لوکھںڈے کو ’پوتررشتہ‘ شو میں ارچنا کے رول کے لئے جانا جاتا ہے۔
ہرش بینی وال
بگ باس کے گھرمیں اب یوٹیوبراور سوشل میڈیا انفلوئنسر کا جلوہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خبریں ہیں کہ ہرش بینی وال اس شوکا حصہ بن سکتے ہیں۔ ہرش کو اپنے کامیڈی ویڈیوز کے لئے جانا جاتا ہے۔
ایشوریہ شرما
’گم ہیں کسی کے پیارمیں‘ ایف ایم اداکارہ ایشوریہ شرما بھی اپنے بیباک انداز کے لئے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کا نام بھی شو کے کنٹسٹنٹس کی فہرست میں شمار ہے۔
یہ اسٹارس بھی بن سکتے ہیں حصہ
اس کے علاوہ بگ باس او ٹی ٹی-2 کے فرسٹ رنراپ ابھیشیک ملہان اورسیکنڈ رنراپ منیشا رانی بھی اس شو کا حصہ بن سکتی ہیں۔ موٹو بلاگرانوراگ ڈوبھال، اداکارہ کنیکا مان، پانڈیا اسٹور فیم کنور ڈھلن جیسے اسٹارس کے نام بھی سرخیوں میں ہیں۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کون کون سے اسٹارش شو میں ںظرآئیں گے اور دھمال مچائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



