انوشکا شیٹھی اس بیماری سے ہیں پریشان ، انہوں نے خود ہی کیاچونکا دینے والا انکشاف
باہوبلی فیم اداکارہ انوشکا شیٹھی نے اپنے بارے میں بڑا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک بیماری میں مبتلا ہیں۔ انہیں ہنسنے کا عارضہ ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے کئی بار سیٹ پر شوٹنگ کو اچانک روکنا پڑتا ہے۔
انوشکا شیٹھی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بیماری کا انکشاف کرتے ہوئے اس بارے میں تفصیل سے بات کی۔ اداکارہ ہنسنے کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔ جس میں انسان دیر تک مسلسل ہنستا رہتا ہے۔ انوشکا شیٹھی کو بھی انہی مسائل کا سامنا ہے۔
انڈیاگلٹز کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے ہنسنے کی بیماری ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہنسنا بھی ایک بیماری ہو سکتی ہے۔ لیکن میرے معاملے میں ایسا ہی ہے۔ ایک بار جب میں ہنسنا شروع کر دوں تو میرے لیے 15-20 منٹ تک ہنسنی کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کسی بھی کامیڈی سین کو دیکھتے یا شوٹ کرتے وقت میں ہنستے ہوئے فرش پر گر جاتی ہوں۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ اس وجہ سے شوٹنگ روکنی پڑی۔
نایاب اعصابی عارضہ
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ ایک نایاب بیماری ہے۔ یہ ایک نادر اعصابی عارضہ ہے۔ اسے Pseudobulbar Affect (PBA) نامی بیماری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بیماری دماغ کو متاثر کرتی ہے۔ اس میں مبتلا انسان کوکبھی اچانک دیر تک ہنسنے لگتا ہے اور کبھی دیر تک روتا رہتا ہے۔ اس میں انسان کے لیے خود پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔
2005 میں ‘سپر مووی’ سے ڈیبیو کیا
انوشکا شیٹھی جن کی عمر 42 سال ہے، 7 نومبر 1981 کو کرناٹک کے مینگلور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے تیلگو اور تامل دونوں فلم انڈسٹریز میں کام کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ انوشکا شیٹھی نے اداکاری کا آغاز سال 2005 میں فلم ‘سپر’ سے کیا تھا۔
‘باہوبلی’ سے خاص پہچان ملی
انوشکا شیٹھی ساؤتھ کی معروف اداکارہ ہیں۔ انہیں فلم باہوبلی سے کافی شہرت ملی۔ اس میں انہوں نے اداکار پربھاس کے مقابل ‘دیوسینا’ کا کردار ادا کرکے خاص پہچان حاصل کی۔ یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو انوشکا شیٹی نے اپنے 19 سالہ کیریئر میں 40 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکارہ کو آخری بار فلم ‘مس شیٹی مسٹر پولیشٹی’ میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اب اداکارہ فلم Kathanar-The Wild Sorcerer میں نظر آئیں گی۔ یہ ملیالم فلم ہے۔
بھارت ایکسپریس