Bharat Express

Adipurush Box Office Collection: آدی پُرش نے 2 دن میں 200 کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے کے بعد تیسرے دن کی اتنی کمائی

Adipurush Box Office Collection: فلم پروڈیوسرٹی سیریزنے دعویٰ کیا کہ فلم نے ریلیزکے تیسرے دن عالمی باکس آفس پر100 کروڑ روپئے کمائے۔

آدی پُرش نے 2 دن میں 200 کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے کے بعد تیسرے دن کی اتنی کمائی

Adipurush Box Office Collection: پربھاس، سیف علی خان اور کیرتی سینن اسٹارر ’آدی پُرش‘ تنازعہ کے درمیان باکس آفس پر جم کر کمائی کر رہی ہے۔ فلم نے دو دنوں میں ہی 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرنے کے بعد تیسرے دن 300 کروڑ کا اعدادوشمار چھولیا ہے۔ اس فلم نے پہلے دن 140 کروڑ کی زبردست کمائی کی تھی۔ وہیں ہفتہ کے روز دوسرے دن فلم نے 200 کروڑ روپئے کے اعدادوشمار کو پارکرلیا تھا جبکہ پہلے اتوار کو بھی فلم نے زبردست کمائی کی ہے۔

فلم نے کمائے 340 کروڑ

فلم پروڈیوسرٹی سیریزنے دعویٰ کیا کہ فلم نے ریلیزکے تیسرے دن عالمی باکس آفس پر100 کروڑروپئے کی کمائی کی۔ کمپنی کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا، ”فلم آدی پُرش نے باکس آفس پرپہلے ہفتے کے آخرمیں 340 کروڑروپئے کی کمائی کی۔ یہ فلم ہرعمرکے شائقین پسند کررہے ہیں۔ جئے شری رام۔“ پیرکوفلم کا کلیکشن کیسا رہتا ہے، یہ طے کرے گا کہ آگے فلم کتنی جلدی 500 کروڑ روپئے تک پہنچ پاتی ہے۔

 دوسری طرف، فلم سے متعلق تنازعہ بھی جاری ہے۔ فلم کے ڈائیلاگس اور کچھ سینس سے متعلق سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی بھڑاس نکالی ہے اور اس دوران رائٹر منوج منتشر کو کافی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فلم میں ’لنکا دہن‘ کے ایک سین میں ہنومان کے ڈائیلاگ سے متعلق سوشل میڈیا یوزرس کی تنقید کر رہے ہیں۔ اس کے بعد فلم میکرس نے ڈائیلاگس کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبدیل کئے جائیں گے ڈائیلاگس

اتوار کے روز منوج منتشر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا،  ”میں نے اور فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ کچھ بات چیت جو آپ کو پریشان کر رہے ہیں، ہم اس میں ترمیم کریں گے اور اسی ہفتے وہ فلم میں شامل کئے جائیں گے۔“ واضح رہے کہ 550 کروڑ روپئے کے بھاری بھرکم بجٹ سے بنی ’آدی پُرش‘ ہندوستان کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم بتائی جا رہی ہے۔ فلم میں پربھاس بھگوان شری رام، کیرتی سینن ماتا سیتا اور سیف علی خان راون کے کردار میں ہیں۔ اس فلم کو گیلگو، کنڑ، ملیالم اور تمل میں بھی ریلیز کی گئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read