Bharat Express

Ira Khan Wedding: عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی رسوم کا آغاز، عالیشان طریقے سے سجایا گیا ہے گھر

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ 3 جنوری کو شادی کرنے والی ہیں۔

 Ira Khan Wedding: بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ 3 جنوری 2024 کو شادی کرنے والی ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔ مبینہ طور پردونوں مہاراشٹرین انداز میں شادی کرنے والے ہیں۔ اس درمیان عامر خان اوران کی سابق اہلیہ رینا دتہ کا گھرسج چکا ہے۔ بیٹی کی شادی کے لئے دونوں کا گھرلائٹوں سے روشن ہوگیا ہے۔

ایرا خان اور نوپور شکھرے کی شادی سے پہلے کی رسومات شروع ہوگئی ہیں۔ ان کی روایتی مہاراشٹرین کیلوان تقریب ہوچکی ہے اورباقی رسومات بھی شروع ہورہی ہیں۔ ایرا خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرجو تصاویرشیئرکی ہیں ان میں نئی ​​دلہن کی چمک صاف نظرآرہی ہے۔ اس دوران ہمیں ایرا خان کی والدہ اورعامرخان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے گھرکی ایک شاندارجھلک دیکھنے کوملی، جوبیٹی کی شادی سے پہلے پوری طرح سے سجا ہوا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

شادی سے پہلے کا ویڈیو وائرل

ایک ویڈیومیں کیمرے کے پیچھے موجود ایرا خان کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ”ہے بھگوان، ایک مہاراشٹرین سے شادی کرواورکیلون لے آؤ۔ یہ کتنا دلچسپ ہے؟“ا ان کی قریبی دوست، اداکارہ متھیلا پالکرنے بھی رات کے کھانے سے دولہا اوردلہن کے ساتھ کی تصاویرشیئرکی تھیں۔ ایرا خان اورنوپورشکھرے نے 2023 کا آخری دن ایک ساتھ منایا۔ ایرا خان نے ان کی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی تھی اورکوئی بھی کیپشن نہیں دیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

ایرا خان-نوپورشکھرے کی شادی کی تفصیل

حال ہی میں خبریں آئی تھیں کہ ایرا خان اورنوپورشکھرے ممبئی میں ایک گرینڈ ویڈنگ ریسپشن کا بھی انعقاد کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ایرا خان اورنوپورشکھرے اپنی شادی کے بعد ممبئی میں ایک شاندار ریسپشن دیں گے۔ مبینہ طورپرریسپشن 10 جنوری کے بعد ہوگا۔ مبینہ طور پر شادی کے ریسپشن کے لئے بالی ووڈ کی کئی بڑی ہستیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ عامر خان کے دوست سلمان خان، جوہی چاؤلہ، فاطمہ ثنا شیخ، ثانیہ ملہوترا، رتک روشن، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان جیسے مہمان ریسپشن میں شامل ہوسکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس