Aamir Khan Third Marriage: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ حال کے مہینوں میں عامرخان اوران کی قریبی دوست گوری کے رشتے سے متعلق مسلسل قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ لمبے وقت سے خبریں آرہی تھیں کہ اداکارجلد ہی تیسری شادی کرسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا اورفلمی دنیا میں اس ممکنہ شادی سے متعلق خوب قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ فینس کے لئے خوشخبری ہے کہ بالی ووڈ کے سپراسٹارعامرخان نے اپنی تیسری شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
عامرخان نے ’ویرائٹی انڈیا‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اگلے مہینے جولائی میں گرل فرینڈ گوری سے شادی کریں گے۔ فی الحال عامرخان امریکہ میں ہیں۔ عامرخان نے سال 2025 میں گوری کے ساتھ رشتے کو عوامی طورپر اعلان کیا تھا۔ اب انہوں نے خود بتایا ہے کہ وہ 5 جولائی 2026 کو ایک پرائیویٹ تقریب میں پھر سے شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
گوری اورعامرخان کی عمرمیں کتنا فرق؟
گوری اسپریٹ بنیادی طورپر بنگلورو کی رہنے والی ہیں۔ گوری اورعامر خان کی عمرمیں تقریباً 14 سال کا فرق ہے۔ جہاں عامرخان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہیں گوری اسپریٹ ویلنیس اور بیوٹی انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔ عامرخان نے اسی سال 13 مارچ کو اپنے یوم پیدائش کے جشن کے دوران میڈیا سے گوری سے ملوایا تھا۔ اس وقت اداکار عامرخان نے بتایا تھا کہ حالانکہ وہ دونوں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے تھے۔ عامرخان اپنے اورگوری کوکئی بارعوامی طورپربتا چکے ہیں۔ عامرخان نے ایک انٹرویوکے دوران کہا تھا کہ گوری کے آنے سے میری زندگی میں کئی مثبت تبدیلی آئی ہے۔ مجھے امن اورٹھہراو چاہئے تھا، وہ امن وسکون میں گوری کے ساتھ محسوس کرتا ہوں۔
عامرخان نے خود کیا یہ بڑا اعلان
عامرخان نے کچھ وقت پہلے عوامی طورپر گوری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعتراف کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں کی شادی سے متعلق طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں اپنے رشتے کو اگلی سطح پرلے جانے کی تیاری میں ہیں اور شادی کے پلان پرغور کررہے ہیں۔ فینس بھی اس خبر سے متعلق کافی پرجوش نظرآرہے ہیں اور سوشل میڈیا پراپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
تیسری شادی کرنے والے ہیں عامرخان
عامرخان کی ذاتی زندگی ہمیشہ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے پہلے رینا دتہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے فلمساز کرن راو سے شادی کی تھی۔ سال 2021 میں عامرخان اور کرن راو نے آپسی رضامندی سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ طلاق کے بعد بھی دونوں پیشہ ور طریقے سے خاندانی سطح پراچھے تعلقات بنائے ہوئے ہیں۔ جلد ہی گوری اورعامرخان شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




