Bharat Express

Ira Khan Wedding: ایرا خان کی شادی میں ہوگی ’نوگفٹ پالیسی‘، مہمانوں کے لئے بنائے گئے یہ خاص اصول

عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شکھرے کی شادی انٹیمیٹ ویڈنگ ہے۔ حالانکہ جوڑے کی شادی میں ایک ضابطہ ہوگا۔ یہ اصول بہت ہی خاص ہے اور مہمانوں کے لئے ہے۔

عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شکھرے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ (Image Credit: Instagram)

Ira-Nupur Wedding: عامرخان کی بیٹی ایرا خان آج شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد وہ ہمیشہ کے لئے ایک دوسرے کے ہوجائیں گے۔ گزشتہ دن ہوئی ہلدی اور مہندی  تقریب میں عامرخان کی دو بیویاں کرن راؤ اور رینا دتہ بھی شامل ہوئیں۔ عامرخان کے گھر سے دونوں کے ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔ وہ دونوں مہاراشٹرین لُک میں بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔ اس شادی میں ان کے دوست اور فیملی کے لوگ ہی شامل ہوں گے۔

ایرا خان کی نوگفٹ پالیسی

ایرا خان اور نوپور شکھرے کی شادی انٹیمیٹ ویڈنگ ہے۔ حالانکہ جوڑے کی شادی میں ایک ضابطہ بھی ہوگا۔ یہ ضابطہ بہت ہی خاص ہے اور مہمانوں کے لئے ہے۔ یہ اصول ہے نوگفٹ پالیسی کی۔ جی ہاں دونوں کی شادی میں مہمان توآئیں گے، لیکن وہ بغیر گفٹ کے شرکت کریں گے۔ اس پالیسی کے پیچھے ایک خوبصورت پہل کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ شادی میں تحفہ دینے کے بجائے این جی او میں عطیہ کرسکتے ہیں۔

تحفہ دینے کے بجائے کریں عطیہ

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عامرخان کی لاڈلی ایرا خان نے اپنی شادی میں تحفہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہمان تحفہ دینے کے بجائے آشیرواد (دعائیں) دیں اور تحفہ دینا چاہتے ہیں تو وہ تحائف کو اگاستو فاؤنڈیشن کو عطیہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کی کورٹ میریج کے بعد ویڈنگ ریسپشن ہوگا۔ 8 جنوری کو یہ راجستھان کے ادے پور میں ہوگا اور دوسرا ریسپشن ممبئی میں 13 جنوری کو دیا جائے گا، جس میں فلمی دنیا کے ستارے بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

سامنے آئیں تصاویر

واضح رہے کہ نوپورشکھرے نے اپنے انسٹا گرام پر دیر رات ایرا خان کے ساتھ کی رسومات کی تصاویر ڈالی ہیں، جس میں وہ لال رنگ کی سمپل ساڑی میں نظرآرہی ہیں، جبکہ نوپور مراٹھی اسٹائل میں کرتا پاجامہ میں نظرآرہے ہیں۔ دونوں کے چہروں پر بڑی سی خوبصورت ہے۔ ایک دوسری تصویر میں نوپورشکھرے اپنے ہاتھوں سے ہونے والی بیوی ایرا خان کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس