Bharat Express DD Free Dish

Sanjay Kapur Death:شہد کی مکھی نے لی سنجے کپور کی جان ،پولو کھیلتے ہوئے پیش آیا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ

کرشمہ سے طلاق کے بعد سنجے کا نام دہلی کی ماڈل پریا سچدیو سے جوڑا جانے لگا اور ان کے افیئر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ دونوں نے 2017 میں شادی کی

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور مشہور بزنس مین سنجے کپور 12 جون کو انگلینڈ میں انتقال کر گئے ۔53 سالہ سنجے  کپوردل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگی ، قابل ذکر بات یہ ہےکے ان کے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ جان کر ہر کوئی حیران ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولو کھیلتے ہوئے ان کے گلے میں شہد کی مکھی نے ڈنک مارا جس کی وجہ سے انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور ان کی موت ہو گئی۔

سہیل سیٹھ نے تصدیق کی اور اظہار تعزیت کیا

مشہور بزنس کنسلٹنٹ سہیل سیٹھ نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، “میں @sunjaykapur کی موت سے بہت غمزدہ ہوں۔ ان کا آج انگلینڈ میں انتقال ہو گیا۔ یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے میری گہری تعزیت۔ اوم شانتی۔”

سنجے نے ایک سال بعد ہی پریا سے شادی کر لی

کرشمہ سے طلاق کے بعد سنجے کا نام دہلی کی ماڈل پریا سچدیو سے جوڑا جانے لگا اور ان کے افیئر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ دونوں نے 2017 میں شادی کی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ پریا نہ صرف ماڈل ہیں بلکہ وہ بالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’طویل عرصے سے ظالم ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اسرائیل… ایران پر فضائی حملہ قابل قبول نہیں..‘‘، سی ایم پنارائی وجین کا سخت ردعمل

سنجے کپور نے تیسری شادی

پریا کی شادی سنجے کپور سے پہلے امریکی ہوٹل کاروباری  اور اداکار وکرم چٹوال سے ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 2006 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی صفیرا چٹوال بھی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  2011 میں ان کی طلاق ہو گئی۔ پریا سنجے سے شادی کرنے سے پہلے ایک بیٹی کی ماں تھیں، اس لیے وہ سنجے اور کرشمہ کے بچوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھتی ہیں۔ پریا کے انسٹاگرام ہینڈل پر سنجے اور کرشمہ کے بچوں کے ساتھ بہت سی تصاویر بھی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read