نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں جمعہ کو 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے شام 6 بجے ایوارڈز کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا۔ جیوری نے 22 زبانوں کی 115 سے زائد فلموں کا جائزہ لیا اور اپنے نامزدگیوں کا انتخاب کیا۔ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ ہندی فلم ’دی فرسٹ فلم‘ کو ملا، جس کی ہدایت کاری پیوش ٹھاکر نے کی۔ بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ ہندی فلم ’گدھ دی سکیوینجر‘ کو دیا گیا، جس کی ہدایت کاری منیش سینی نے کی۔
ہندی زبان میں بہترین نان فیچر فلم کا ایوارڈ ’دی سائلنٹ ایپیڈیمک‘ کو ملا، جس کی ہدایت کاری اکشٹ گپتا نے کی۔ یہ فلم سڑک حادثات اور شہری بیداری کے موضوع کو اجاگر کرتی ہے۔ بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ ’گاڈ ولچر اینڈ ہیومن‘ کو دیا گیا، جس کی ہدایت کاری رشی راج اگروال نے کی۔ بہترین آرٹس/کلچر فلم کا ایوارڈ انگریزی زبان میں بنائی گئی فلم ’ٹائم لیس تامل ناڈو‘ کو ملا، جس کی ہدایت کاری کامکھیا نارائن سنگھ نے کی۔ بہترین سوانحی فلم کا ایوارڈ اڑیہ زبان کی فلم ’ما بو مو گاؤں (میری ماں میرا گاؤں)‘ کو دیا گیا، جس کی ہدایت کاری سنجیو پرسار نے کی۔
He Conquered The Box Office ❤️ Now, He Conquers the Nation – National Award For The One And ONLY KING SRK 👑🔥
NATIONAL AWARD FOR KING SRK@iamsrk#ShahRukhKhan #KingKhan #SRK #King pic.twitter.com/TEDj6vKgDN
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) August 1, 2025
سال2025 کے نیشنل فلم ایوارڈز میں کئی زبانوں کی فلموں کو سراہا گیا۔ بہترین تنقیدی فلم کا ایوارڈ ’رونگٹاپو‘ کو، بہترین بنگالی فلم کا ایوارڈ ’ڈیپ فریز‘ کو، اور بہترین گجراتی فلم کا ایوارڈ ’وش‘ کو دیا گیا۔ بہترین کوریوگرافی کا ایوارڈ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے گانے ’ڈھنڈھورا باجے رے‘ کو ملا، جس کی کوریوگرافی ویبھوی مرچنٹ نے کی۔ بہترین ایڈیٹنگ اور پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ ملیالم فلم ’پوکلم‘ اور ’2018‘ کو دیا گیا۔ بہترین ساؤنڈ ڈیزائن کا ایوارڈ ہندی فلم ’اینیمل‘ کو ملا، جبکہ بہترین ڈائریکشن کا ایوارڈ ’دی کیرلا اسٹوری‘ کو دیا گیا۔ بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ شلپا راؤ کو فلم ’جوان‘ کے گانے ’چھلیا‘ کے لیے ملا۔ ان ایوارڈز نے بھارت کی متنوع فلمی ثقافت کو اجاگر کیا۔شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، اس بلاک بسٹر فلم کے لیے شاہ رخ خان کو پہلی بار بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وکرانت میسی کو ’12ویں’ فیل کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





