Bharat Express

MP News: شیو راج کے وزیر او پی ایس بھدوریا کار حادثے میں زخمی، سرمیں سنگین چوٹ کے بعد اسپتال میں داخل

OPS Bhadoria Car Accident: مدھیہ پردیش کے وزیر اوپی ایس بھدوریا کو گوالیئر کے برلا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ بھنڈ گوالیئر ہائی وے پر مالن پور تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے۔

Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت میں شہری ترقیات اور رہائشی وزیر اوپی ایس بھدوریا کی کار کا حادثہ ہوگیا۔ جانکاری کے مطابق، ریاستی وزیر بھنڈ سے گوالیئر آرہے تھے، اسی دوران ان کی کار ٹریکٹر-ٹرالی سے ٹکراگئی۔ اس حادثے میں ان کے سر میں چوٹ آئی ہے، جس کے بعد انہیں گوالیئر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اوپی ایس بھدوریا کو گوالیئر کے برلا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ بھنڈ گوالیئر ہائی وے 719 پر مالن پور تھانہ علاقے کے کیڈبریز فیکٹری کے سامنے ہوا۔

    Tags: