فوجی جوان جاوید احمد وانی کو فوج نے 6 دنوں کے بعد برآمد کرلیا ہے۔
کشمیر کے کلگام سےلاپتہ فوجی جاوید احمد کو فوج نے 6 دنوں کے بعد برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد فوجی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ فی الحال یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ جوان آخر6 دن پہلے کہاں اورکیسے لاپتہ ہوگیا تھا۔ دوسری جانب، جوان کی ماں نے بیٹے کی برآمدگی کے بعد ہندوستانی فوج، جموں وکشمیرپولیس، لیفٹینںٹ گورنر، ایس ایس پی اور ڈی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Jammu and Kashmir | “I was in mourning for the last six days and was unable to sleep. When I heard the good news, I felt very happy. Now I want to thank all security forces who helped us find our son,” says the mother of an Army jawan who went missing from Kulgam district. The… pic.twitter.com/RnaKb6THc4
— ANI (@ANI) August 4, 2023
29 جولائی کو پُراسرار طریقے سے لاپتہ فوج کے جوان جاوید احمد وانی کی جانکاری ملنے کے بعد ان کے گھرمیں خوشی کا ماحول ہے۔ بیٹے کے صحیح سلامت برآمدگی پر والدین نے انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فی الحال، ماں کے علاوہ کسی کو بھی جاوید احمد وانی سے ملنے نہیں دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



