بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ۔ (تصویر: فائل فوٹو)
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف 6 نابالغ لڑکیوں کے ذریعہ درج کرائے گئے جنسی استحصال معاملے میں آج دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت میں برج بھوشن سنگھ اورسکریٹری ونود تومرپیش ہوئے، جہاں سے دونوں کوعبوری ضمانت مل گئی۔ اس سے قبل، عدالت نے 7 جولائی کو سمن جاری کرکے دونوں کو آج یعنی 18 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
Former Wrestling Federation of India (WFI) chief and BJP MP Brij Bhushan Sharan Singh and Vinod Tomar granted interim bail by Delhi’s Rouse Avenue court in the case of alleged sexual harassment of wrestlers. pic.twitter.com/EYWbwmQfuZ
— ANI (@ANI) July 18, 2023
15 جون کو راؤز ایوینیوکورٹ میں پیش کی گئی تھی چارج شیٹ
واضح رہے کہ دہلی پولیس نے 15 جون کو راؤز ایوینیو کورٹ میں معاملے میں چارج شیٹ پیش کی گئی تھی۔ ملزمین میں برج بھوشن سنگھ کے علاوہ ڈبلیو ایف آئی کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومرکا نام بھی ہے۔ چارج شیٹ میں پہلوانوں کے ذریعہ مجسٹریٹ کے سامنے دیئے گئے بیان کو اہم بنیاد مانا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔