Rahmatullah
Bharat Express News Network
CM Nitish Kumar left for Delhi: اچانک دہلی کیلئے روانہ ہوئے نتیش کمار،بہار میں پھر سے سیاسی الٹ پھیر کی قیاس آرائی تیز،بی جے پی سے ناراض بیٹھے ہیں چراغ
آئندہ سال بہار میں اسمبلی انتخابات بھی ہیں ۔ایسے میں تمام پارٹیاں اپنا اپنا مفاد دیکھ رہی ہیں۔ جے پی نڈا کا پٹنہ جانا اور صرف بی جے پی کے لیڈران سے ملاقات کر لوٹ آنا،پھر اگلے ہی دن نتیش کمار کا دہلی کیلئے روانہ ہوجانا، سیاسی گلیاروں میں گہماگہمی کو ہوا دے رہا ہے۔
Rape convict Ram Rahim seeks 20-day parole: جیل سے پھر باہر آرہا ہے رام رہیم، دسویں بار ملنے والا ہے پیرول،ہریانہ اسمبلی انتخابات پر ہوسکتا ہے اثرانداز
حکومت نے تجویز کی درخواست چیف الیکٹورل آفیسر کو مشاورت کے لیے بھیج دی ہے۔ بدلے میں سی ای او نے مجرم کی رہائی سے پیدا ہونے والے ممکنہ پریشان کن حالات کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔ ڈیرہ سربراہ اس وقت روہتک کی سناریا جیل میں بند ہے۔
S Jaishankar at UNGA: غزہ میں جنگ ایک خوفناک شکل اختیار کر رہی ہے،جنگوں کا فوری حل تلاش کرنا انتہائی ضروری:وزیرخارجہ ایس جئے شنکر
وزیر خارجہ نے کہا کہ جب مارکیٹ پر قبضہ کرنے میں تحمل کا فقدان ہوتا ہے تو اس سے دوسروں کی روزی روٹی اور سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے آب و ہوا کی ذمہ داریوں سے گریز ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے امکانات کو کمزور کر دیتا ہے۔
Hezbollah’s next leader: حزب اللہ کے نئے سربراہ بنائے گئے ہاشم صفی الدین،حسن نصراللہ اور ایران کے انتہائی قریبی مانے جاتے ہیں حزب اللہ کے نئے چیف
ھاشم صفی الدین حزب اللہ کے ایک سینئر رہنمارہے ہیں اور اس کی مجلس شوریٰ کے سات اہم ارکان میں شامل ہیں۔ وہ حزب اللہ کے سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تعلیمی امور کے نگران ہیں اور انہیں 2008 سے حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
Mann ki Baat today: پروگرام من کی بات کو آج 10 سال ہوگئے پورے،آج 114واں ایپی سوڈ ہوگا پیش، پی ایم مودی کریں گے خطاب
اس پروگرام کو سننے کیلئے بی جے پی یونٹ ملک بھر میں خاص انتظامات کرتی ہے۔ خبر ہے کہ جھارکھنڈ بی جے پی نے اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ریاستی صدر بابولال مرانڈی سمیت کئی سینئر لیڈر رانچی، جمشید پور، لاتیہار اور دیگر مقامات پر اس پروگرام کو سنیں گے۔
First time Erdogan skips Kashmir at UNGA: اردوغان نے پہلی بار مسئلہ کشمیر کو کیا نظرانداز،اقوام متحدہ میں نہیں کیا ذکر،پاکستان کو لگا جھٹکا،جانئے ترکیہ کی نئی حکمت عملی
گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اردوغان نے کشمیر کے بارے میں کہا تھا کہ ’’اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعاون اور بات چیت سے کشمیر میں امن آئے گا تو اس سے جنوب میں امن آئے گا، ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کی راہیں کھلیں گی۔
Class 2 Boy “Sacrificed” For School’s “Success: اسکول کی ترقی کیلئے طالب علم کا قتل،ہاتھرس کے اسکول میں دوسری جماعت کے چھوٹے بچے کو گلا دبا کر مار دیا،جانچ جاری
تحقیقات کے دوران اسکول کے پیچھے نصب ٹیوب ویل سے خفیہ سامان برآمد ہوا۔ جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسکول میں تنتر منتر کا رواج تھا۔ قتل کے پیچھے مقصد قربانی کے ذریعے اسکول کی خوشحالی کو یقینی بنانا تھا۔ اسکول ڈائریکٹر نے اسکول کی ترقی کے لیے قرض بھی لیا تھا۔ ڈائریکٹر کا خیال تھا کہ قربانیاں دینے سے اسکول ترقی کرے گا۔
Israel Gaza war: سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ہوا احساس،جنگ بندی کے نام پر بنایا گیا بیوقوف، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے علیحدہ بین الاقوامی اتحاد کا اعلان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ ہفتے زور دے کر یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہر گز قائم نہیں کرے گا۔ سعودی مجلس شوری کی کارروائیوں کا افتتاح کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ ان کے ملک کی توجہ میں سرفہرست ہے۔
Abbas slams US’s diplomatic support for Israel: فلسطین میں جتنا خون بہہ رہا ہے اس کی ذمہ دار امریکہ اور وہ ممالک ہیں جو اسرائیل کو ہتھیار دے رہے ہیں:محمود عباس
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکہ کی دی ہوئی جرات سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ عباس نے کہا کہ امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکہ کا سلامتی کونسل میں تین بار غزہ جنگ بندی قرارداد کو روکنا بے حد افسوسناک ہے۔
CBFC on Emergency Release: فلم ایمرجنسی کی ریلیز کیلئے سینسربورڈ نے رکھی شرط، عدالت میں حلف نامہ داخل، کنگنا کو لگا جھٹکا
آپ کو بتادیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس پر پابندی کے مطالبات اٹھنے لگے تھے۔ پنجاب، تلنگانہ، نئی دہلی اور اتر پردیش کے لوگوں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم میں ان کی کمیونٹی کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔