Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


سپریم کورٹ ہریانہ سمیت مختلف ریاستوں میں منعقدہ ریلیوں میں ایک مخصوص کمیونٹی کے افراد کے قتل اور ان کے سماجی اور اقتصادی بائیکاٹ کے لیے مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔یہ درخواست صحافی شاہین عبداللہ نے دائر کی تھی۔

مسلم نوجوانوں کی اچھی تعداد اس جگہ پر سجدہ شکر بجالاتی نظر آرہی ہے جہاں کچھ دنوں پہلے شرپسندوں نے  کلام مقدس کی بے حرمتی کی تھی۔ویڈیو میں جو نوجوان مائیک کے ذریعے اعلان کرتا نظرآرہا ہے اس کے مطابق سویڈن میں مسلم نوجوانوں نے اس جگہ مسجد بنانے کے لیے رقم جمع کی جہاں مقدس کتاب کو جلایا گیا تھا۔

زیلنسکی نے یہ قدم بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اٹھایا ہے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ فوجی بھرتیوں میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا۔ تمام علاقائی بھرتی مراکز کے سربراہوں کو برطرف کر کے ان کی جگہ بہادر جنگجوؤں کو تعینات کیا جائے گا جنہوں نے اگلے مورچوں پر اپنی صحت خراب کردی ہے لیکن اپنے وقار کو برقرار رکھا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے  ایک ٹی وی انٹرویو میں نوح تشدد، یو سی سی، اپوزیشن اتحاد انڈیا، لوک سبھا انتخابات سمیت کئی مسائل پر بات کی ہے۔انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ آج مسلمانوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ مسلمانوں کا سیاسی استحصال کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس میں سیٹنگ ہے۔

امریکہ کے ہوائی میں واقع ماوئی کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 55 افراد سے زائدہلاک ہو چکے ہیں۔ جنگلات میں پھیلنے والی آگ بہت خطرناک ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ  اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمن، جمہوریت دشمن طاقتوں کے خلاف اقدامات کئے جائے چونکہ آزادی  پریس کے نام پر  تیار کردہ یہ خاص ایجنڈا ملک مخالف ہے جس سے ہر کسی کو اتفاق ہے۔ ایسے میں نیوز کلک اور اس پورے کھیل میں ملوث تمام پیادوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

مانسون اجلاس  میں کل 17 نشستیں ہوئیں ۔اس دوران لوک سبھا میں کل 20 بل پیش کئے گئے ، جبکہ راجیہ سبھا میں 5 بل پیش کئے گئے ۔اور 22 بل لوک سبھا میں منظور ہوئے ،جبکہ راجیہ سبھا میں 25 بل راجیہ سبھا میں منظور ہوا۔23 بل ایسے رہے جو دونوں ایوان سے منظور ہوئے۔