Rahmatullah
Bharat Express News Network
Hamas confirms truce extended by two days: غزہ جنگ بندی میں دو دنوں کی توسیع پر اتفاق، قطری وزیرخارجہ نے کیا اعلان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’غزہ میں صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ مصری، قطری اور امریکی مذاکرات کاروں نے غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق کیا جو پیر کو ختم ہو رہی ہے۔
Israel open to truce extension: غزہ میں جاری جنگ بندی کا آخری دن آج، اسرائیل جنگ بندی میں توسیع کیلئے تیار، حماس کے فیصلے کا انتظار
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یواین آرڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد پہلی بار شمال سمیت غزہ میں آنے والے ٹرکوں اور امداد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ جمعہ کو شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی میں توسیع کی بھی امید کر رہا ہے۔
Israel-Hamas war: ہرپانچ میں سے ایک فلسطینی کو اسرائیل بناتا ہے قیدی،20-20 سالوں تک رکھتا ہے بند
اس وقت اسرائیل کے اندر 19 جیلیں ہیں، جہاں فلسطینیوں کو رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی ایک جیل ہے۔ چوتھے جنیوا کنونشن کے مطابق انتظامی علاقوں سے لوگوں کو اغوا کر کے وہاں رکھنا غلط ہے لیکن اسرائیل مبینہ طور پر اسے نظر انداز کر رہا ہے اور مغربی کنارے یا غزہ کی پٹی سے لوگوں کو اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔
Agra News: صاحب میں زندہ ہوں ،مجھے مردہ قرار دے کر میری پنشن بند کردی گئی ہے ،میرے ساتھ انصاف کیا جائے
آگرہ میں بڑھاپا پنشن گھوٹالے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں، جہاں ایک زندہ شخص کو مردہ قرار دے کر تصدیق کیے بغیر اس کی پنشن روک دی جاتی ہے۔ یہ بھی ایک ایسا ہی معاملہ ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے کھڑے ہو کر پلے کارڈ اٹھائے بزرگ دیناناتھ جو کہ اعتماد پور کے رہنے والے ہیں زندہ ہیں۔
Israel-Hamas war: جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں کے بیچ غزہ پٹی پہنچے نیتن یاہو، کہا:آخری دم تک جاری رہےگی جنگ، اسرائیل کو کوئی نہیں روک سکتا
پی ایم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم فتح حاصل کرنے تک لڑائی کو جاری رکھیں گے۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس جنگ کے تمام اہداف حاصل کرنے کی طاقت، قوت، ارادہ اور عزم ہے اور ہم ایسا کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے دریافت کی گئی حماس کی سرنگوں میں سے ایک کا دورہ کیا۔
Mohan Bhagwat On Hindu Rashtra: ہندوستان ہند راشٹر بن چکا ہے،صرف ہمیں اس کو پہچاننا ہے: آر ایس ایس چیف کا بیان
آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے دستور ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ آزادی اور مساوات ایک ساتھ نہیں آتے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان سپریم ہے۔ ہم سب بھائی ہیں، اچھوت نہیں چلے گی۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل خیر سگالی ہے۔
15 days for removing halal-certified items: حلال سرٹیفیکیشن والی چیزوں کو ہٹانے کیلئے یوپی حکومت نے 15 دنوں کی مہلت دی
اتر پردیش کی حکومت نے آؤٹ لیٹ چینز، خوردہ فروشوں اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز کو 15 دن کا وقت دیا ہے کہ وہ اپنے شیلفوں سے حلال سرٹیفکیٹ سے تصدیق شدہ کھانے پینے کی اشیاء کو واپس لے لیں۔ اس نے ریاست میں قائم 92 مینوفیکچررز کو بھی ہدایت کی ہے، جو اپنے سامان کے لیے غیر مصدقہ تنظیموں سے حلال سرٹیفیکیشن حاصل کر رہے تھے۔
Hyderabad Rename Bhagyanagar: تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بننے پر حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر کردیا جائے گا:یوگی آدتیہ ناتھ
اتر پردیش کے وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بی آر ایس ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت میں ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ان کا مشترکہ دوست ایم آئی ایم ہے، جو فیویکول کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ان میں سے کسی ایک کو بھی ووٹ دینے سے تینوں کو تقویت ملے گی۔
8 Palestinians killed in West Bank amid Gaza truce: غزہ میں خاموشی لیکن مغربی کنارے میں گولہ باری،اسرائیلی فوجیوں نے مزید 8 فلسطینیوں کو کیا شہید
اسرائیل حماس کے بیچ ایک طرف جنگ بندی کا تیسرا دن ہے اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے وہیں دوسری طرف اسرائیل اپنے فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بھی ترک کرتا نظرنہیں آرہا ہے ۔ غزہ میں ضرور خاموشی ہے لیکن مغربی کنارے میں حملے تیز ہوگئے ہیں اور سیدھے طور پر فلسطینیوں کو وہاں اسرائیلی فوج نشانہ بنا رہی ہے۔
Rahul Gandhi on KCR: کے سی آر کو راہل گاندھی کاجواب، جس سڑک پرآپ چلتے ہیں اور جس کالج سے آپ نے پڑھائی کی ہے اس کو کانگریس نے بنوایا ہے
کے سی آر کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کے سی آر کو نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کانگریس نے کیا کیا ہے؟ میں ان کو بتاتا ہوں کہ کانگریس نے کیا کیا - جن سڑکوں پر کے سی آر چلتے ہیں وہ کانگریس نے بنوائی تھیں اور جس اسکول یا یونیورسٹی میں انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی وہ کانگریس نے بنائی تھی۔