Rahmatullah
Bharat Express News Network
MP Lok Sabha Election 2024: مدھیہ پردیش کے مفتی اعظم نے ووٹنگ سے متعلق مسلمانوں سے کی خاص اپیل، نماز جمعہ کا بھی کیا ذکر
مدھیہ پردیش میں پہلے مرحلے کے لیے 6 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جس میں جبل پور، سدھی، بالاگھاٹ، منڈلا، چھندواڑہ اور شہڈول شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش کے ایک کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار 636 ووٹر کل پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالیں گے۔
Election Ink Chemical: ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی پر لگنے والی نیلی سیاہی کا موجد ہے مسلمان، جانئے کہاں بنتی ہے سیاہی اور کیوں نہیں مٹتی
پانی پر مبنی سیاہی سلور نائٹریٹ، مختلف رنگوں اور کچھ سالوینٹس کا مجموعہ ہے۔ لوگ اسے انتخابی سیاہی یا انمٹ سیاہی کے نام سے جانتے ہیں۔ ایک بار انگلیوں کے ناخنوں اور جلد پر 40 سیکنڈ کے اندر لگنے سے، یہ تقریباً انمٹ تاثر چھوڑتا ہے۔
EVM VVPAT Case:جب امریکہ اور برطانیہ میں EVMپر پابندی ہے تو ہندوستان میں کیوں ووٹنگ ہورہی ہے؟ عدالت کے سوال پر الیکشن کمیشن نے دیا دلچسپ جواب
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے ججوں کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرائی کہ صرف بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ ہی نہیں، سپریم کورٹ نے قبل ازیں 100 فیصد ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی میچنگ کی مانگ کو مسترد کر دیا تھا۔
LOK SABHA ELECTIONS 2024: لوک سبھا انتخابات میں حاشیے پر مسلمان،پچھلے 20 سالوں میں پہلی بارسب سے کم مسلم امیدواروں کو ملا ٹکٹ
سال 2004میں 34 مسلمان لوک سبھا جیت کر پارلیمنٹ پہنچے، جب کہ 2009 میں یہ تعداد 30 تھی، لیکن 10 سالوں میں اس تعداد میں کمی آئی ہے۔گزشتہ 2004میں این ڈی اے اتحاد نے تقریباً 20 مسلمانوں کو ٹکٹ دیا تھا۔ یو پی اے کی طرف سے 50 امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھا۔
Delhi Liquor Policy Case: ضمانت کیلئے جیل میں مٹھائی اور آم کھارہے ہیں اروند کجریوال:ای ڈی نے عدالت میں دیا بیان
سی ایم اروند کجریوال کے وکیل ویویک جین نے ای ڈی کے وکیل کے دلائل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان میڈیا کے لیے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اروند کجریوال کی فاسٹنگ شوگر 243 تھی، جو بہت زیادہ ہے۔ انہیں صرف ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے۔
Legal education should be compulsory in schools : اسکولوں میں لاء کی تعلیم لازمی ہونی چاہیے، نئی نسل کا قوانین اور حقوق وفرائض سے آشنا ہونا ضروری:ڈاکٹر راجیشور سنگھ
رکن اسمبلی نے اپنے خطاب کے دوران لاء کی تعلیم پر بھی کافی زور دیااور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ داکٹرراجیشور سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکولوں میں قانون کی تعلیم لازمی ہونی چاہیے۔ہر نوجوان کو قوانین، حقوق اور فرائض کی بنیادی معلومات ہونی چاہئیں۔
Four major posts in JMI vacant: بیساکھی کے سہارے چل رہا ہے جامعہ ملیہ اسلامیہ،چار اہم ترین عہدوں پر تقرری کیلئے چھ ماہ سے ہورہا ہے انتظار
سابق وائس چانسلر نجمہ اختر کی مدت ملازمت 12 نومبر کو ختم ہو گئی تھی جب انہوں نے قائم مقام وائس چانسلر کا چارج اقبال حسین کو سونپ دیا تھا۔اور یہ قائم مقام کی مدت کار سے متعلق شاید بہت اچھے انداز میں توضیح نہ ہونے کی وجہ سے چھ ماہ بعد بھی جامعہ ملیہ میں اہم عہدوں پرقائم مقام کا ہی قبضہ ہے۔
UP Lok Sabha Election 2024: اعظم خان کی کمی کو محسوس کررہے ہیں اکھلیش، ایس ٹی حسن سے متعلق سماجوادی رہنما کا بڑا بیان
بی جے پی کے پاس ملک کے لوگوں کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ آئین بچانے کے لیے تمام جماعتیں اکٹھی ہیں۔ اس لیے ہم سب اکٹھے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگنی ویر میں صرف گاؤں کے بچے ہی آتے تھے، بی جے پی نہیں چاہتی کہ گاؤں کے خاندانوں کے بچے فوج میں بھرتی ہوں۔
Ghulam Nabi Azad backs out of Lok Sabha polls: غلام نبی آزاد نے آخری وقت میں الیکشن نہ لڑنے کا کیا اعلان، اننت ناگ سیٹ سے اپنا نام لیا واپس
بی جے پی کے امیدوار کھڑا نہ کرنے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو کشمیر میں اپنی شکست کا احساس ہے، اس لیے وہ مقابلہ نہیں کر رہی ہے۔
Rahul Gandhi On BJP: کانپ رہے تھے پی ایم مودی کے ہاتھ، جب الیکٹورل بانڈ پر کررہے تھے بات، راہل گاندھی کا بی جے پی پر نشانہ
راہل گاندھی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان کی الیکٹرول بانڈ کی اسکیم کو روک دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے ۔وہیں بی جے پی نے ان لوگوں کے خلاف تمام کارروائی روک دی جن سے انہوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے رقم لی تھی۔