Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سابق رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 مسلمانوں کے خلاف ہے، اس کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت مسلمانوں کے اوروقف جائیداد پرقبضہ کرنا چاہتی ہے، اس لئے وہ زبردستی ایسے قانون بنا رہی ہے تاکہ وقف کی املاک پراس کا کنٹرول ہوجائے۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج کی رہائش گاہ سے بڑی مقدار میں برآمد نقدی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے اور مؤثرجانچ کرنے کے احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بی ایم سی کی ٹیم اس اسٹوڈیوکوتوڑنے پہنچی ہے، جس میں کنال کامرا نے شوکیا تھا۔ انہوں نے اپنے شومیں مہاراشٹرمیں نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پرطنز کیا ہے۔

سنبھل میں ہوئے تشدد کے سلسلہ میں جامع مسجد کے صدرظفرعلی کو پولیس نے گرفتارکیا ہے۔ ان پر24 نومبرکوہوئے سروے کے دوران بھیڑکو مشتعل کرنے کا الزام ہے، جس میں چارلوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے 80 سے زیادہ لوگوں کوگرفتار کیا ہے اور 6 چارج شیٹ داخل کی ہے۔

مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل 2024 پیش کرسکتی ہے، جس پراپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ ہوسکتا ہے۔ کئی اراکین پارلیمنٹ نے جج کے گھرمیں نقد ملنے سے متعلق بھی تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

مہاراشٹر میں اورنگ زیب کی قبرسے متعلق تنازعہ چل رہا ہے۔ اس درمیان دہلی میں وشوہندو پریشد کے ایک وفد نے ہمایوں کے مقبرہ کا جائزہ لیا۔ حالانکہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اس مقصد دہلی کی تاریخی مقام کا جائزہ لینا ہے۔

گزشتہ سال نومبرمیں اسرائیل اورلبنان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ اس کے بعد لبنان کے ٹھکانوں سے اسرائیل پریہ پہلا حملہ تھا۔ اس درمیان اسرائیل نے لبنان پرخطرناک بمباری کی ہے۔

اے سی پی فرسٹ نوئیڈا پروین کمار نے بتایا کہ جمعرات کی رات ششی چوک کٹ پرپولیس کی ٹیم چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران ایک کریٹا کار آئی۔ پولیس نے اسے چیکنگ کے لئے رکنے کے لئے کہا تو وہ وہاں سے بھاگنے لگے۔ پیچھا کرنے پر بدمعاش سیکٹر-42 کے جنگلوں کی طرف چلے گئے۔ وہاں انہوں نے کار کو چھوڑ دیا اور بھاگنے لگے۔ اس درمیان انہوں نے پولیس پرفائرنگ کی۔

آئی پی ایل کے اوپننگ میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ وراٹ کوہلی اورفل سالٹ کی شانداربلے بازی سے بنگلورونے 17 اوورمیں 175 رنوں کا ہدف حاصل کیا۔

سپریم کورٹ نے گجرات فساد سے متعلق ایک معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے 6 ملزمین کو بری کردیا ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ کسی معاملے میں صرف موقع پرموجود ہونا یا وہاں سے گرفتار ہونا یہ ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں ہے کہ وہ غیرقانونی ہجوم کا حصہ تھے۔