Mohd Sameer
Bharat Express News Network
Jammu and Kashmir: کشمیر میں جاری ہے سردی کی لہر کا ستم، نقطہ انجماد سے نیچے پہنچا درجہ حرارت، عام زندگی ہوئی درہم برہم
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سیلسیس اور کپواڑہ میں منفی 4.1 ڈگری سیلسیس رہا۔
Shahi Idgah Masjid: سپریم کورٹ نے متھرا شاہی عیدگاہ کے سروے پر لگائی روک، ہائی کورٹ کو مسجد کی طرف کی عرضی سننے کو کہا
اس سے قبل سروے سے متعلق حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا، جب کہ شاہی عیدگاہ کمیٹی نے متھرا کی ضلع عدالت سے تمام مقدمات کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اس معاملے پر اگلی سماعت اب 23 جنوری 2024 کو ہوگی۔
Rajasthan: سابق وزیر مہیش جوشی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ، جل جیون مشن گھوٹالہ میں افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی بڑی کاروائی
Rajasthan: ای ڈی راجستھان کے سابق وزیر سے منسلک تقریباً نصف درجن مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم منگل کی صبح بانسواڑہ علاقے میں سابق وزیر مہیش جوشی کے گھر پہنچی اور چھاپہ مارنا شروع کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کی یہ کارروائی مرکزی حکومت کی جل جیون …
Iran-Israel Conflict: ایران نے عراق میں موساد کے ‘ہیڈ کوارٹر’ پر بیلسٹک میزائل داغا، 4 کی موت
کردستان کی حکومت کی سلامتی کونسل نے اس حملے کو جرم قرار دیا ہے، جب کہ عراقی سکیورٹی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کروڑ پتی کرد تاجر پیشراؤ ڈیزائی اور ان کے خاندان کے کئی افراد شامل ہیں۔
Bharat Jodo Nyay Yatra: کیا آپ راہل گاندھی کی ‘محبت کی دُکان’ بس میں سفر کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کو ٹکٹ کی ضرورت ہوگی!
کانگریس کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' 15 ریاستوں کے 100 لوک سبھا حلقوں سے گزرے گی۔ اس مدت کے دوران، کل 6,713 کلومیٹر کا فاصلہ بس اور پیدل طے کیا جائے گا اور یہ یاترا 20 یا 21 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔
Indigo Flight Delay: گوا سے دہلی جانے والی انڈیگو فلائٹ کو ممبئی کی طرف موڑنے پر ایئر لائنز نے مانگی معافی، مسافر ناراض
وائرل ویڈیو میں انڈیگو کی گوا-دہلی فلائٹ کے مسافروں کو ممبئی ہوائی اڈے پر کھانا کھاتے ہوئے اور ہوائی اڈے کے ٹرمیک پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔
Weather Update Today: دہلی سمیت یوپی-بہار اور راجستھان میں آج سردی کا دن! چند روز تک شدید رہے گی دھند!
دارالحکومت دہلی میں اس سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت پیر کے روز3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی نے کئی ریاستوں میں گھنی دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔
Fire in a car in Noida: نوئیڈا میں چلتی کار میں لگی آگ، میٹرو اسٹیشن کے قریب اس طرح جلی کار، آدھے گھنٹے بعد بھی نہیں پہنچی فائر بریگیڈ
موقع پر جمع لوگوں کا کہنا تھا کہ رات 10 بجے تک بھی پولیس، ایمبولینس یا فائر بریگیڈ سروس سے کوئی نہیں آیا۔ ہائی وے کے کنارے کھڑی گاڑی جلتی رہی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق کار میں شاید فائر الارم نہیں تھا۔
Indian Airlines: اب ایئر لائنز پرواز میں تاخیر کی صورت میں مسافروں کو بھیجیں گی واٹس ایپ یا ایس ایم ایس، ڈی جی سی اے نے جاری کیں ہدایات
دہلی میں پیر کو دھند کی وجہ سے 168 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ 84 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ 10 پروازوں کے روٹس کو تبدیل کر کے جے پور، گوا کی طرف موڑ دیا گیا۔
Sadhu Singh Dharamsot: ای ڈی نے کانگریس لیڈر اور پنجاب کے سابق وزیر جنگلات سادھو سنگھ دھرم سوت کو کیا گرفتار
ای ڈی نے جالندھر میں 64 سالہ سیاست دان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی نے گزشتہ سال نومبر میں دھرم سوت، ریاست کے ایک اور وزیر جنگلات سنگت سنگھ گلجین، محکمہ جنگلات کے کچھ افسران اور دیگر کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔