Bharat Express

Mohd Sameer




Bharat Express News Network


موسم کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے جاری کیا ہے۔ محکمہ نے پیش قیاسی کی ہے کہ ایک نئی ویسٹرن ڈسٹربنس4 جنوری کی رات سے شمالی ہندوستان میں برف باری اور بارش لائے گی۔

میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وراٹ کوہلی کے ریٹائرمنٹ پر ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ وراٹ نے بی سی سی آئی کو بتایا ہے کہ وہ کب بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں دو قبائلی خواتین کو درخت سے باندھ کر مار پیٹ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کو گووردھن پور گاؤں میں پیش آیا۔ خواتین پر کچھ قبائلی خاندانوں کا مذہب تبدیل کروانے کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔

سنبھل تشدد پر بیان دیتے ہوئے برق نے کہا کہ وہ واقعہ امن کو آگ لگانے والا تھا۔ ہمارے لوگوں کو قتل کیا گیا اور ہمارے ہی خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ بجلی چوری پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کل پولیس کی لاٹھی غائب ہو جائے گا تو مجھے ذمہ دار ٹھہریا جائےگا۔

مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک تقریب کے دوران بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے کیرالہ کا موازنہ منی پاکستان سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست منی پاکستان کی طرح ہے، یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی اور ان کی بہن وہاں سے ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔

بہار پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کے ہنگامے اور مظاہرے کے بعد پرشانت کشور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پرشانت کشور کی پارٹی کے ریاستی صدر منوج بھارتی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے POCSO کیس میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا کہ نابالغ متاثرہ نے”جسمانی تعلق“کا لفظ استعمال کیا ہے، جسے بذات خود جنسی زیادتی سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

فوج نے لداخ میں پینگونگ تسو جھیل کے قریب چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب کیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنازع شروع ہو گیا ہے۔ اب مطالبہ ہے کہ لداخ کو فتح کرنے والے جنرل زوراور سنگھ کا مجسمہ یہاں نصب کرنا بہتر ہوگا۔

گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میں واقع کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج سے چار ملازمین کی موت ہو گئی۔

پٹنہ میں اجازت نہ ملنے کے باوجود بی پی ایس سی کے امیدوار آج (29 دسمبر) گاندھی میدان میں احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس نے امیدواروں کو مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔