Habiburrahman
Bharat Express News Network
US-Japan Talks On Cybersecurity: امریکہ اور جاپان میں سائبر سلامتی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق، اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور ہند-بحرالکاہل میں سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر زور
دونوں ممالک نے خطے کے دیگر ممالک میں سائبر دفاع اور سائبر مزاحمتی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے تکنیکی تعاون کو مربوط بنانے اور پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی کو تیزی سے نافذ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Amarnath Yatra Begins: امرناتھ یاترا کے آغاز پر وزیراعظم نریندر مودی نے شیو بھکتوں کو دی مبارکباد، پانچ اہم عہد کرنے کی اپیل
وزیراعظم نے امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد میں مصروف تمام اداروں اور اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ، بھارتی فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف، ڈاکٹروں، طبی عملے، صفائی کارکنوں اور دیگر انتظامی اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے یاترا محفوظ اور منظم انداز میں جاری ہے۔
Amarnath Yatra: امت شاہ نے امرناتھ یاترا 2026 کے آغاز پر دی مبارکباد، زائرین کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کا دلایا یقین
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے امرناتھ یاترا کو محفوظ، منظم اور سہل بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوری یاترا کے راستے پر زائرین کی حفاظت کے لیے کثیر سطحی سکیورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ عقیدت مند بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔
Act East Policy in Action: ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کو ملے گی تقویت، وزیراعظم مودی 8 جولائی سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے تین ملکی دورے پر ہوں گے روانہ
وزیراعظم مودی 10 جولائی کو میلبورن میں منعقد ہونے والے تیسرے بھارت۔آسٹریلیا سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، اجلاس میں سائبر سکیورٹی، سپلائی چین کی مضبوطی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
Guardian of the Blue Horizon: وزیراعظم مودی کو دیا گیا ’گارڈین آف دی بلیو ہورائزن‘ اعزاز مستند، سیشلز کی وزارت خارجہ نے پیش کی وضاحت
وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس معاملے میں افواہوں اور گمراہ کن اطلاعات سے گریز کیا جائے، کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی کو عطا کیا گیا ’گارڈین آف دی بلیو ہورائزن‘ اعزاز مکمل طور پر مستند ہے اور اس کی حتمی، منظور شدہ اعزازی سند ہی قانونی اور سرکاری حیثیت رکھتی ہے۔
Venezuela Earthquake: وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 595 کے پار، ملک بھر میں امدادی کارروائیاں جاری، سات روزہ قومی سوگ کا اعلان
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے بتایا کہ 24 جون سے اب تک ملک میں 782 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، اگرچہ ان کی شدت اور تعداد میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے زلزلے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سات روزہ قومی سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
Vagadhara Samman Samarooh 2026: واگدھارا سمان سماروہ 2026 کا انعقاد، ممبئی میں 4 جولائی کو ملک کی ممتاز ادبی، سماجی اور صحافتی شخصیات کا ہوگا اجتماع
اس تقریب میں تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا بطور مہمان خصوصی جبکہ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین و ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
Last Tributes to Ali Khamenei: سابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو آخری خراج عقیدت، مختلف ممالک کے لیڈران تہران میں موجود، بھارت سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
بھارت کی جانب سے وزیرمملکت برائے امور خارجہ پبترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر سید عطاء حسنین سرکاری وفد میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید بھی تہران پہنچنے والے نمایاں بھارتیوں میں شامل ہیں۔ تقریب میں جارجیا، عراق، تاجکستان، روس، چین، عمان، لبنان اور فلسطین سمیت متعدد ممالک کے سرکاری وفود بھی شریک ہوئے۔
Japan PM India Visit: جاپان کی وزیراعظم سنائے تاکائیچی کا تین روزہ دورۂ ہند مکمل، 16ویں ہند-جاپان سالانہ سربراہ اجلاس کے بعد نئی دہلی سے روانگی، وزیراعظم مودی پراظہارتشکر
سنائے تاکائیچی نے کہا کہ وہ بھارت کی ثقافت اور وزیراعظم مودی کی گرمجوش مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ قائم ہونے والے باہمی اعتماد کی بنیاد پر دونوں ممالک آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہند-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
Mob Lynching Verdict: ماب لنچنگ کے فیصلے کے بعد دھمکیوں پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بڑا قدم، جج تبسم خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب 2022 کے ایک ماب لنچنگ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد انہیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 12 جون کو جج تبسم خان نے 2022 کے ماب لنچنگ مقدمے میں 14 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ مقدمہ 3 اگست 2022 کو ایک شخص کو گائے اسمگلنگ کے شبہے میں تشدد کرکے قتل کرنے سے متعلق تھا۔





