Habiburrahman
Bharat Express News Network
Support to Students Protest: طلبہ کی حمایت میں اتریں عالیہ بھٹ، کمل ہاسن کا بھی تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار، کہا-’’بچوں کو جواب کے بجائے مل رہی ہیں لاٹھیاں‘‘
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گزشتہ چند دنوں نے کئی مرتبہ میرا دل توڑا اور پھر امید کے ساتھ اسے جوڑا۔ ہر طالب علم کے پیچھے ایک خواب، خاندان کی امید، برسوں کی محنت اور قربانی کی ایک کہانی چھپی ہوتی ہے۔ طلبہ صرف اپنے لیے آواز نہیں اٹھا رہے، بلکہ وہ ان لوگوں کی امیدوں کی بھی نمائندگی کر رہے ہیں جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔‘‘
Tribute to Chandrashekhar Azad: چندر شیکھر آزاد کی جینتی پر وزیر داخلہ امت شاہ کا نمن، کہا-’’آزاد نے انقلابیوں کی ایسی نسل تیار کی جس نے غیر ملکی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں‘‘
27 فروری 1931 کو الہ آباد کے الفریڈ پارک میں جب وہ برطانوی فوج سے گھر گئے تو انہوں نے آخری گولی سے خود کو شہید کر لیا، لیکن زندگی بھر برطانوی حکومت کے ہاتھوں گرفتار نہیں ہوئے۔ ان کی قربانی، خودداری اور حب الوطنی آج بھی ہندوستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک لازوال مثال ہے۔
PM Shared Upanishad’s Verse: ’’جو پنڈ میں ہے، وہی برہمانڈ میں ہے‘‘ وزیراعظم مودی نے شیئر کیا اُپنشد کا شلوک، جانیں کیا ہے اس کا مطلب؟
وزیراعظم نریندر مودی نے ’سبھاشتم‘ سلسلے کے تحت اُپنشد کا ایک قدیم شلوک شیئر کرتے ہوئے روح اور کائنات کی وحدت کا پیغام دیا۔ ویڈیو کے ذریعے شلوک کا مفہوم ہندی اور انگریزی میں سمجھاتے ہوئے ہندوستانی فلسفے کی عالمی معنویت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
Tribute to Lokmanya Tilak: وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تاریخی خدمات کو کیا یاد
پیشے کے اعتبار سے استاد اور صحافی رہنے والے بال گنگا دھر تلک نے برطانوی حکومت کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے ’کیسری‘ اور ’مراٹھا‘ جیسے اخبارات جاری کیے۔ ان کا ماننا تھا کہ جب تک ملک کے باشندے اپنی ثقافت، تعلیم اور زبان سے جڑے نہیں ہوں گے، اس وقت تک حقیقی آزادی ممکن نہیں ہوگی۔
Fast-Track Courts: فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کے فیصلے کا خیرمقدم، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت مرکزی وزراء بولے ’’سنگ میل ثابت ہوگا وزیراعظم مودی کا فیصلہ‘‘
وزیرداخلہ نے ’ایکس‘ پوسٹ پر کہا ہے کہ ’’نوجوانوں کا مفاد اور ان کا روشن مستقبل مودی حکومت کی اولین ترجیح بھی ہے اور عزم بھی۔ وزیراعظم کی جانب سے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کے ذریعے پیپر لیک کے معاملات میں قصورواروں کے خلاف فوری سماعت اور سخت کارروائی کا فیصلہ اسی کا مظہر ہے۔
Lokmanya Tilak Birth Anniversary: لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی اور امت شاہ سمیت اہم لیڈران نے پیش کیا خراج تحسین
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما کے طور پر انہوں نے قوم پرستی کا جذبہ بیدار کیا اور نسلوں کو سماجی خدمت کے لیے تحریک دی۔ ہماری ثقافت کو مقبول بنانے اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششیں بھی اتنی ہی متاثر کن تھیں۔ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر کے احساس کو تقویت دی۔
Indian Independence Movement: ’’آزادی کی جدوجہد کی تاریخ میں چندر شیکھر آزاد کی بہادری اور حب الوطنی کا شاندار مقام‘‘ یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کا خراج عقیدت
وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر آزاد نے بے شمار نوجوان بھارتیوں کو ملک کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ ان کا عزم نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ مرکزی وزیر اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی چندرشیکھر کی قربان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ہے۔
Samsung New Phones Launched: سیمسنگ نے گلیکسی زیڈ فولڈ 8، فولڈ 8 الٹرا اور فلپ 8 کردیے لانچ، اے آئی سے لیس ہیں تینوں نئے اسمارٹ فون
گلیکسی زیڈ فولڈ 8 میں نیا فولڈ ایبل ڈیزائن پیش کیا گیا ہے، جس سے ان صارفین کو بہتر تجربہ ملے گا جو بار بار چھوٹی اور بڑی اسکرین کے درمیان سوئچ کرتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق، اس میں کور ڈسپلے اور بڑی اندرونی اسکرین کے درمیان ہموار منتقلی فراہم کی گئی ہے، جس سے پڑھنے، گیمنگ اور ویڈیو اسٹریمنگ جیسے کام زیادہ آسان ہوجائیں گے۔
India’s Renewable Energy: ونڈ انرجی کی تنصیب کے معاملے میں دنیا میں چوتھے نمبر پر بھارت، نصب شدہ صلاحیت 57 ہزار 443 میگاواٹ تک پہنچی
گلوبل ونڈ انرجی کونسل (GWEC) کی 2026 کی رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر 2025 تک ونڈ انرجی کی تنصیب کے معاملے میں بھارت دنیا بھر میں چوتھے مقام پر تھا۔ حکومت کے مطابق ملک میں قابلِ تجدید توانائی، خاص طور پر ونڈ انرجی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت گرین انرجی کوریڈور اسکیم کے تحت نئی ٹرانسمیشن لائنیں اور سب اسٹیشن تیار کر رہی ہے۔
Student Issues Should Not Be Politicized: راہل گاندھی کی پریس کانفرنس پر بی جے پی کا پلٹ وار، جے پی نڈا نے راہل گاندھی سے پوچھے سیدھے سوال کہا-’’طلبہ کے مسائل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے‘‘
مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ اپوزیشن بحث کے لیے وقت طے کرے، حکومت اس معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہالزام تراشی نہیں، بلکہ حل پر بحث ہونی چاہیے۔ بحث کے بعد ہمیں ایک ٹھوس پالیسی لے کر آنی چاہیے۔ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ ملک کے مستقبل کی فکر کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے۔





