Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


آزادی پسند رہنما اور غدر پارٹی کے انقلابی کرتار سنگھ سرابھا کا یوم شہادت ملک بھر میں منایا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مادر وطن کے لیے ان کی لگن اور تحریک آزادی میں ان کے تعاون کے لیے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹرایبیونل کے فیصلہ میں شیخ حسینہ تمام پانچ الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ جولائی–اگست 2024 کی طلبہ تحریک میں مبینہ مظالم کے تناظر میں یہ فیصلہ آیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ اور سابق پولیس سربراہ پر بھی پانچ سنگین الزامات ثابت۔

حادثہ صبح 1:30 بجے (IST) مفریحات کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے جن میں صرف ایک زندہ بچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ قافلہ مبینہ طور پر حیدرآباد سے روانہ ہوا تھا اور ان میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ تمام زائرین مکہ میں عمرہ کی ادائیگی مکمل کر کے مدینہ کی سمت روانہ ہوئے تھے۔

شیوسینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کو ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے ان کے یوم وفات پر یاد کیا۔ امت شاہ، ایکناتھ شندے، شرد پوار اور جھگن بھجبل نے ’ایکس‘ پر پیغامات جاری کیے۔

انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل بنگلہ دیش آج شیخ حسینہ کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گا۔ ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کو فائرنگ کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

مکہ سے مدینہ جا رہی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا کر آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئی جس کی وجہ سے 42 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں صرف ایک زائر زندہ بچ سکا ہے۔ زائرین کی بڑی تعداد کا تعلق تلنگانہ سے تھا۔ حکومت تلنگانہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا اور اہل خانہ کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔

وزیراعظم مودی کا کانگریس کی اندرونی رسہ کشی پر نشانہ۔ سورت کے ایک عوامی پروگرام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کانگریس اور ’انڈیا‘ اتحاد کے نوجوان ارکان پارلیمنٹ کو نہ بولنے دیا جاتا ہے اور نہ ہی اپنے حلقوں کے مسائل اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے پہلے سیاست اور خاندان سے دوری کا اعلان کیا اور پھر سنجے یادو اور رمیز کو نشانے پر لیتے ہوئے گھر سے نکالے جانے اور ’’چپل اٹھا کر مارنے‘‘ جیسے سنگین الزامات لگائے۔ گزشتہ چھ ماہ میں پہلے تیج پرتاپ اور پھر روہنی آچاریہ کا تیجسوی سے الگ ہو جانا آر جے ڈی کے لیے بڑا سیاسی اور خاندانی بحران بن چکا ہے۔

پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ ’’میں اس معاملے پر کوئی خاص تبصرہ نہیں کروں گا، کیونکہ جب کوئی خاندان ایسے مشکل دور سے گزرتا ہے تو میں ان کی ذہنی کیفیت سمجھ سکتا ہوں۔ میں خود بھی ایسی ہی صورتحال سے گزر چکا ہوں۔‘‘

اوبرا تھانہ علاقے کی کھدان میں پہاڑ کا حصہ بیٹھ گیا، ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ فی الحال این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں مسلسل ملبہ ہٹا رہی ہیں اور دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ علاقے میں گھبراہٹ اور بے چینی کا ماحول ہے جبکہ لوگ اپنے پیاروں کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔