Habiburrahman
Bharat Express News Network
UP Congress President slams Centre: ’’یو جی سی کے ذریعے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش‘‘ اترپردیش کانگریس صدر اجے رائے کا مرکز پر سنگین الزام
لکھنؤ: ذات پات کی بنیاد پر امتیاز سے نمٹنے کے لیے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ضوابط پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یو جی سی کے ذریعے …
UGC New Rules Controversy: ’’کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا‘‘ یو جی سی ضوابط پر جاری تنازع کے درمیان دھرمیندر پردھان کا بڑا بیان
مرکزی وزیرتعلیم نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کسی کو قانون کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئین کے دائرے میں کیا جائے گا سبھی کام، معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت۔
India-EU trade deal: بھارت-یورپی یونین فری ٹریڈ معاہدے سے امریکہ کی تشویش میں اضافہ، وزیراعظم مودی نے معاہدے کے بعد کیا کچھ کہا؟
وزیراعظم مودی نے بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے کو ’’نئے عہد کا منشور‘‘ قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات سے عالمی تجارت عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے۔
GST Commissioner resigns: شنکرآچاریہ تنازع کے دوران ایودھیا کے جی ایس ٹی کمشنر کا استعفیٰ، وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی کے خلاف الزامات پر بڑا قدم اٹھانے کا دعویٰ
شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند تنازع کے درمیان پرشانت کمار سنگھ نے عہدہ چھوڑ دیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ماگھ میلہ کے دوران مونی اماوسیہ کے دن سوامی اویمکتیشورانند کو مبینہ طور پر پالکی کے ساتھ مقدس اسنان سے روک دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سوامی جی نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے کیمپ کے باہر دھرنا دینا شروع کر دیا۔
Rain lashes Shimla: شملہ میں بارش، سیاحوں کو تازہ برف باری کی امید، آئی ایم ڈی وارننگ کے درمیان 700 سے زائد سڑکیں بند
ہماچل پردیش میں حالیہ برف باری و بارش سے نظام زندگی متاثر، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کے بعد مقامی انتظامیہ کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
Australian Open: عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں، وکٹوریہ مبوکو کو اسٹریٹ سیٹس میں دی شکست
دوسری جانب 18 سالہ امریکی کھلاڑی ایوا یووچ نے جان کین ایرینا میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی یولیا پوتینتسیوا کو محض 53 منٹ میں 6-0، 6-1 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کے پہلے گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ مقابلہ آسٹریلین اوپن 2026 کا اب تک کا تیز ترین میچ رہا۔
Australian Open: مایہ ناز ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا پیٹ کی چوٹ کے باعث آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ سے دستبردار
ناؤمی اوساکا نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’مجھے ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا ہے اور اپنی آخری میچ کے بعد اپنے جسم کو درکار توجہ دینے کے لیے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔‘‘
Air pollution impact stories: راہل گاندھی کی فضائی آلودگی پر تشویش، عوام سے متاثرہ تجربات شیئر کرنے کی اپیل
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس و دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس مسئلے کو ایک قومی بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری توجہ ضروری ہے۔
Manali paralyzed by snow: برف باری سے منالی میں زندگی مفلوج، قومی شاہراہ بند، 48 گھنٹوں سے مسلسل برف باری، گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوئے سیاح
منالی پہنچنے کی کوشش کرنے والے اور منالی سے باہر جانے والے سیاح شدید ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کئی گاڑیاں 24 گھنٹے سے زائد وقت تک سڑک پر پھنسیں رہیں، جہاں مسافروں نے شدید سرد موسم میں گاڑیوں کے اندر ہی رات گزاری۔ متاثرہ افراد کو نہ کھانے پینے کی سہولت میسر تھی اور نہ ہی پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب تھیں۔
77th Republic Day parade: کرتویہ پتھ پر ثقافت، عسکری طاقت اور ٹیکنالوجی کا امتزاج، 30 جھانکیاں، جانوروں کا خصوصی دستہ اور ’آپریشن سندور‘ کے بعد فوجی اشتراک کا ہوگا مظاہرہ
تقریب کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل کے دورے سے ہوگا، جہاں وہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے، اس کے بعد وہ کرتویہ پتھ پر سلامی اسٹیج سے پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار خصوصی مہمان شریک ہوں گے۔





