Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


عرضی میں کہا کہ اگست 2017 میں لاجپت نگرمیں نالے کی صفائی کے دوران تین سیوریج ملازمین کی موت ہوگئی تھی۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انہیں موت کے بعد 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا۔

شمالی 24 پرگنہ کی بیرک پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ اور ٹی ایم سی کے کارکن کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی کارکنان لوگوں کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نہیں آنے دے رہے ہیں۔

ائع کے مطابق مذکورہ بی جے پی لیڈر کا نام سمت منڈل ہے۔ ان کے پاس سے برآمد لاکھوں روپے کی نقدی کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

اداکارہ جھانوی کپور اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ممبئی کے پولنگ بوتھ پہنچ گئیں۔ اس دوران انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔

ممبئی میں ووٹنگ شروع ہوئے ایک گھنٹہ گزر چکا ہے اور اب تک کچھ مشہور شخصیات نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔ سپر اسٹار اکشے کمار، اداکار و ہدایت کار فرحان اختر اور ان کی بہن زویا اختر نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

شیوم دوبے نے آر سی بی کے خلاف میچ میں 32 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ ایک اور میچ میں انہوں نے 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 95 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے اس میچ میں ناقابل شکست رہے۔

دہلی ہائی کورٹ کے وکیل امت کمار کے مطابق اگر ویبھو کمار کو لگتا ہے کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد یا غیر سنجیدہ ہیں، تو وہ سی آر پی سی کی دفعہ 482 کے تحت اپنے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

کرنی سینا کے لوگ امیٹھی میں گھوم گھوم کر لوگوں کو قسمیں دلارہیں  کہ وہ اس بار بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ یہ لوگ کچھ عرصہ قبل کانگریس لیڈر دیپک سنگھ کے خلاف درج کیس پر ناراض ہیں۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ بی جے پی میں ان کی برادری کا قد کم کیا جا رہا ہے۔

دہلی پولیس نے ویبھو کمار کو سی ایم کیجریوال کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں سول لائنز تھانے لے جایا گیا ہے۔ ویبھو کمار کا کہنا ہے کہ انہیں میڈیا کے ذریعے ایف آئی آر کی معلومات ملی۔

ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ ریاست میں پی ایم مودی کی کئی ریلیاں ہو رہی ہیں۔ وہ لوگوں میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مودی لوگوں کو اکسانے کا کام کر رہے ہیں۔ شاید ہی کوئی وزیر اعظم ایسا کرے گا۔