Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


ملک کے معروف سنتور نوازپنڈت ابھیئے سپوری نے سنتور کی سولو پیشکش سے سامعین کو مسحور کر دیا۔ ان کے ساتھ طبلے پر اجیت ادے نے نہایت مؤثر اور دلکش سنگت پیش کی۔ سنتور اور طبلے کے درمیان خوبصورت موسیقی مکالمے نے حاضرین کو کلاسیکی موسیقی کی گہرائی اور لطافت کا بھرپور احساس دلایا۔

بھجن لال شرما کی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں ’’وکست بھارت 2047‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختلف سطحوں پر منصوبہ بندی اور ترقیاتی اقدامات کو تیز کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ راجستھان حکومت بھی اس قومی وژن کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور ریاست کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی۔

واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے ابتدائی طور پر یہ پورٹل 29 مئی کو کھولنے کا اعلان کیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ بعد میں اس کی تاریخ بڑھا کر یکم جون کر دی گئی تھی۔ بورڈ کے مطابق طلبہ کو ایک شفاف اور تکنیکی مسائل سے پاک نظام فراہم کرنے کے لیے اضافی وقت درکار تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں تلنگانہ کے عوام کی صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لیے بھی پرارتھنا کی اور کہا کہ ریاست آئندہ برسوں میں مزید ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مختلف محاذوں پر جاری ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد ہوگی۔

یہ ریمارکس جسٹس آر نٹراج نے عصمت دری کے ایک مقدمے میں 23 سالہ ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران دیے۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قانونی نظام میں سزا کا خوف پہلے جیسا مؤثر نہیں رہا،

پنجاب اور ہریانہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کے بعد موسم میں یہ تبدیلی عوام کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتی ہے۔بہار میں بھی بادل چھائے رہنے اور مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سمن کلیان پور کا شمار بھارتی موسیقی کی ان عظیم گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلمی موسیقی کے سنہرے دور کو اپنی آواز سے یادگار بنا دیا۔ ان کی گائیکی میں مٹھاس، نرمی اور جذبات کی گہرائی ایسی تھی، جس نے انہیں کروڑوں مداحوں کے دلوں میں جگہ دلائی۔

معروف کتھک رقاصہ شریمتی کرپا  تندولکر نے اپنی رقص کی دلکش پیشکش سے سامعین کو متاثر کیا۔ ان کی جذباتی ادائیگی، دلکش حرکات، پاؤں کی مہارت اور روحانی کیفیت سے بھرپور اظہار نے کلاسیکی رقص کی عظیم روایت کو زندہ کر دیا۔

یکم جون 1972 کو گجرات کے ضلع بھاونگر کے گاؤں ہنوت میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کا سیاسی سفر جدوجہد اور محنت کی ایک مثال سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز طلبہ سیاست سے کیا اور بتدریج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اہم قومی لیڈروں  میں شمار ہونے لگے۔