Bharat Express

Amir Equbal




Bharat Express News Network


راہل گاندھی نے کہا، ''بی جے پی ایودھیا میں ہاری، وہ اتر پردیش میں ہار گئی۔ وہ ہار گئے کیونکہ وہ ہندوستان کے تہذیب و ثقافت پر حملہ کر رہے تھے۔ ہمارے آئین میں ہندوستان کو ریاستوں کا اتحاد کہا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مریض اپنے گھر اور آس پاس موجود پولٹری فارمز سے رابطے میں آیا تھا۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان کے خاندان اور ان سے وابستہ دیگر لوگوں میں سانس لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

نندنی نے پون کلیان کے خلاف سال 2007 میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس میں انہوں نے اداکار پر شادی کے باوجود اداکارہ رینو ڈیسائی سے دوسری شادی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے آج پارٹی کے سب سے زیادہ سرگرم عہدیداروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

وزیر مدن سہنی کو سپول ضلع کی ذمہ داری اور نتیش مشرا کو ارریہ اور گیا کی ذم داری سونپی گئی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کوتنقید کا نشانہ بنیا، انہوں نے کہا کہ کیا پی ایم مودی آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کے بعد منی پور جائیں گے؟

جسٹس پرتیبا ایم سنگھ کی بنچ نے نوٹ کیا کہ دہلی پولیس نے اس معاملے میں چھ لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں مہنت (چیف پجاری) بھی شامل ہے جنہوں نے تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔

جسٹس امیت شرما نے کہا کہ اس دوران موجودہ درخواست گزار (پلئی) کی صحت کی حالت اور اس کے ساتھ جو علاج کیا جا رہا ہے اس کے متعلق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے طلب کی جائے۔

این سی پی (ایس پی) کے سربراہ نے مزید کہا، "یو پی لوک سبھا انتخابات میں ایک اہم ریاست ہے کیونکہ وہاں کے لوگوں نے مختلف قسم کا فیصلہ دیا ہے۔ انہیں توقع تھی کہ رام مندر انتخابی ایجنڈا ہوگا اور حکمراں پارٹی کو ووٹ ملے گا

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران، کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی نے آئین کی حفاظت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے پی ایم مودی اور بی جے پی کو سخت  تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔