Bharat Express DD Free Dish

Amir Equbal




Bharat Express News Network


وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن پیرس میں صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ اس دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیر اعظم  مودی کی موجودگی میں کہا کہ ہم تاریخی یقین کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے، فرانسیسی سالانہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پروزیر اعظم  کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ملک کو "عالمی تاریخ کا ایک بڑا، مستقبل میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے ساتھ، ایک اسٹریٹجک پارٹنر، ایک دوست" کے طور پر سراہا

اتر پردیش میں تمام پارٹیاں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف، بی جے پی  نے اپنی حکمت عملی کے تحت پسماندہ مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کوشش کی ہے

ہندوستانی ٹیم اس سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں سیریز کھیلنی ہیں ۔اس دورہ کو لے کر انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے پورے شیڈیول کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک طرف یکساں سول کوڈ پر بحث ہو رہی ہے اور دوسری طرف آسام حکومت کثرت ازدواج پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کثرت ازدواج کو روکنے کے لیے اگلے اسمبلی اجلاس میں ایک بل لائے گی

تیجسوی یادو نے جمعہ کو بی جے پی لیڈر وجے سنگھ کی موت پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی منفی سیاست کر رہی ہے۔  بی جے پی افواہیں پھیلانے میں ماہر ہے۔ اگر اس قسم کا الزام لگایا جاتا ہے تو کسان تحریک میں کئی اموات کا الزام بھی وزیر اعظم پر لگے گا

ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کی بحث زور پکڑتی جا رہی ہے۔ کچھ لوگ یو سی سی کی حمایت میں ہیں اور کچھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کئی بار یو یکساں سول کوڈ  کی حمایت میں بیانات دے چکے ہیں

دہلی میں بارش کے سبب  پانی جمع ہونے کی وجہ سے جمعہ کی سہ پہر تین بجے مکند پور چوک میں ایک بڑا حادثہ ہوا۔ یہاں بارش کے پانی میں نہانے گئے 3 بچوں کی ڈوب کرموت ہوگئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بچوں کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں

یو سی سی کو نافذ کرنے کی  تجویز پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین  کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جمعہ کو کہا کہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور چینی مداخلت" جیسے مسائل سے عوام کی توجہ  ہٹانے کے لیے حکومت کی جانب سے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے متعلق باتیں کی جارہی ہیں

بی جے پی کے رکن پارلیمنمٹ منوج تیواری گزشتہ شب سگنیچر برج کے قریب پاکستانی ہندو بے گھر افراد کے ریلیف کیمپ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ دیگر معزز شخصیات  بھی موجود تھیں۔