Bharat Express

Amir Equbal




Bharat Express News Network


اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں کہا کہ کیا پاکستان سے آئی سیما حیدر کا معاملہ لو جہاد نہیں ہے؟ سیما نے کس قانون کے تحت شادی کی؟ ایسے میں بی جے پی پھر سے یو سی سی کی بات کر رہی ہے

مغربی بنگال کے پنچایتی انتخابات میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی اکثریت کے ساتھ انتخابات جیتتی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ ٹی ایم سی پارٹی کارکنوں نے جیت کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔

اجیت پوار نے 2 جولائی کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ رہنماؤں نے بھی وزراء کے طور پر حلف لیا، لیکن ابھی تک محکموں کی تقسیم نہیں ہوئی ہے

سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے مغربی بنگال پنچائیت انتخابات کے دوران پیش آئے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے پُرتشدد واقعات کو لے کر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا

ٹماٹر کی قیمتوں میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے اس سے متعلق کئی انوکھی خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں۔ ملک بھر میں ان دنوں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ لوگوں کے درمیان موضوع گفتگو ہے

مغربی بنگال میں ہوئے پنچائیت انتخابات میں ترنمول کانگریس نے شاندار مظاہرہ کیا ہے، ابھی تک ہوئی ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے مطابق ٹی ایم سی نے دیگر پارٹیوں پر شاندار سبقت بنائی ہے

اسد الدین اویسی نے اتر پردیش کے کئی علاقوں میں کانوڑ یاترا کی وجہ سے گوشت کی دکانوں کے بند ہونے پرانتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے بدھ (12 جولائی) کو ٹویٹ کیا کہ اگر آپ سڑک پر نماز پڑھتے ہیں تو آپ پر ایف آئی آر درج ہوتی ہے، لیکن کانوڑ یاترا کے لیے گوشت کی دکانیں بند کر دی گئی ہیں

بی جے پی نے گجرات اور مغربی بنگال سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے بابو بھائی جیسانگ بھائی دیسائی اور کیسری دیو سنگھ جھالا کو گجرات سے جبکہ اننت مہاراج کو مغربی بنگال سے میدان میں اتارا ہے

مہاراشٹر کی کابینہ میں توسیع سے چند دن قبل ادھو ٹھاکرے کیمپ کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے حوالے سے حکومت میں بڑی تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ ایکناتھ شندے کو "استعفیٰ دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

بنگال میں آج پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، وہیں ایک طرف تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس میں ٹی ایم سی، بی جے پی اور سی پی ایم کارکنان شامل ہیں