Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور کو عالمی سطح پر پیش کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔ جی 20 میں افریقی یونین کی مستقل رکنیت اور گلوبل ساؤتھ کی آواز سربراہی اجلاس جیسے اہم اقدامات نے کثیر فریقی پلیٹ فارموں پر بھارت کی قائدانہ صلاحیت کو نمایاں کیا ہے۔

افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، روزگار اور عوامی زندگی میں شرکت پر وسیع پابندیاں برقرار ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ حقیقی اقتدار پر کنٹرول اور بین الاقوامی قانونی حیثیت کے درمیان تعلق کو کس طرح سمجھا جائے؟

اکھلیش یادو کے یونیفارم سول کوڈ والے بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے، اوم پرکاش راج بھر نے کہا  کہ ہمت ہے تو مسلم وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کریں۔

مدھیہ پردیش کے اندور میں گائے چوری کے شبہ میں ایک نوجوان چندر لوہار کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں کرنی سینا کے عہدیدار مان سنگھ راجاوت کو گرفتار کیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دہلی کے چاندنی چوک اسمبلی حلقے کے ایک پولنگ بوتھ پر 909 ووٹروں میں سے 908 کے نام ووٹر فہرست سے حذف ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے سڑک کنارے دکانداروں کے مفاد میں اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن دہلی اور نئی دہلی میونسپل کونسل کو حکم دیا ہے کہ دکانداروں کا سامان ضبط کیے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر ضبطی کا میمو جاری کیا جائے۔ عدالت نے ضبطی کی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

دہلی میں منعقد عالمی بنیادی ڈھانچہ کانفرنس 2026 میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ مختلف ممالک کے قوانین، انجینئرنگ کی روایات اور ترقی کی ضروریات اگرچہ الگ الگ ہیں، لیکن سب کا مقصد ایک ہی ہے۔ عام آدمی کی ضروریات اور خواہشات کو ایسے بنیادی ڈھانچے میں تبدیل کرنا، جس سے اس کی روزمرہ زندگی آسان ہوسکے۔

ملک بھر میں چینی کی اوسط خوردہ قیمت مسلسل چوتھے دن 60 روپے فی کلو سے نیچے رہی۔ حکومت کی جانب سے درآمد اور ذخیرہ کرنے کی حد سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔

ای پی ایف او واٹس ایپ سروس: ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم جلد ہی واٹس ایپ سروس شروع کرنے جا رہی ہے، جس کے ذریعے ارکان اپنے موبائل فون پر ہی پی ایف اکاؤنٹ کا بیلنس، پاس بک اور دعوے کی صورتحال دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ نئے ضوابط کے تحت بیماری، تعلیم، شادی اور مکان کے لیے پی ایف سے پیشگی رقم نکالنے کی حد میں بھی سہولت دی گئی ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو نے دِشا سالیان کی موت کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اس کیس میں فلمی دنیا اور سیاست سے وابستہ کئی نام سامنے آئے ہیں۔