Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


شبھنکر شرما نے نیکسس چیمپئن شپ میں ویک اینڈ راؤنڈ میں جگہ بنا کر مسلسل چار ٹورنامنٹس میں کٹ سے محروم رہنے کا سلسلہ ختم کر دیا۔ انہوں نے ایون پار کے دوسرے راؤنڈ میں چھٹے ہول پر شاندار ہول اِن ون کرکے دن کا سب سے بہترین شاٹ کھیلا۔

اتر پردیش کی سیاست میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایودھیا کے رام مندر سے متعلق چندے کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کے مرکز میں ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیر اعلیٰ  اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش کا حملہ مسلسل بی جے پی حکومت پر حملے کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا 2027 میں بی جے پی کے لیے بنے گا سیاسی چیلنج؟

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی اہلیہ ڈاکٹر گرپریت کور پر ریپ کیس کو متاثر کرنے کے لیے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) نے پنجاب حکومت سے اس معاملے میں تحقیقات کی رپورٹ طلب کی ہے۔

اتر پردیش کے ضلع چندولی سے ایک دل دہلا دینے والا حادثہ سامنے آیا ہے۔ جہاں کنویں میں اترنے والے 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 دیگر افراد زیرِ علاج ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت مدثر عالم، مونو اور وارث علی کے طور پر ہوئی ہے۔

اکھلیش یادو کے ’چونی‘ والے تبصرے پر راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے سربراہ جینت چودھری نے سخت جوابی حملہ کرتے ہوئے اسے تکبر اور جاٹ برادری کو نشانہ بنانے سے جوڑ دیا۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور آر ایل ڈی کے پرانے اتحاد کے ساتھ ساتھ جینت چودھری کے بی جے پی کے ساتھ جانے کے بعد دونوں لیڈروں کے درمیان بڑھتی تلخی اب 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک اہم سیاسی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

ٹی20 اور وائٹ بال کرکٹ میں دھوم مچانے کے بعد ویبھَو سوریہ ونشی اب ریڈ بال کرکٹ کے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ان کے بچپن کے کوچ نے ان کی تکنیک اور دفاعی صلاحیت پر خصوصی توجہ دی ہے۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے ممبئی میں منعقد ہونے والے ’کجری مہوتسو 2026‘ میں شرکت کریں گے۔ وہ 22 اگست کو شام 6 بجے دیپ روشن کرکے پروگرام سے خطاب کریں گے۔

مغربی بنگال میں وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ سلی گوڑی کوریڈور کی سکیورٹی، سرحدی انتظام اور نئے قوانین کی تشہیر کے لحاظ سے اہم رہا۔ ان کے خطاب میں مودی حکومت کی سکیورٹی ترجیحات، قوم پرستی اور ترقی کے ایجنڈے کی جھلک واضح طور پر نظر آئی۔

خواتین لیڈران، ماہرین تعلیم، طلبہ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی شخصیات نے اجتماعی پلیٹ فارم قائم کیا،جہاں تعلیم، خواتین کی خودمختاری اور سماجی انصاف کو قومی تعمیر کی بنیاد قرار دیا۔

India's Education System: آج سے تقریباً 150 سال پہلے میکالے کے دور میں شروع ہونے والی نوآبادیاتی تعلیمی پالیسیوں کے اثرات پر آج بھی بحث جاری ہے، لیکن موجودہ دور میں بھارت کے تعلیمی نظام کو درپیش بحران نے ایک نیا سوال کھڑا کردیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کے دور میں تعلیم اور روزگار سے متعلق بڑے دعووں کے باوجود لاکھوں نوجوان مسابقتی امتحانات، مہنگی کوچنگ اور محدود سرکاری ملازمتوں کے درمیان پستے نظر آتے ہیں۔