Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


بی جے ڈی اگرچہ کسی اتحاد میں بی جے پی کے ساتھ شامل نہیں ہے، لیکن مرکز کی سیاست میں کئی مواقع پر پارٹی نریندر مودی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ تاہم 2024 کے انتخابات کے بعد بی جے ڈی کے سیاسی رخ میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔

پرشانت کشور نے بے روزگاری، نوجوانوں کی نقل مکانی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کے معاملے پر حکومت پر سوال اٹھائے۔

مرکزی تفتینا بوررو (سی بی آئی) نے کلوزر رپورٹ داخل کر دی ہے۔ طالبہ کی موت کے بعد تقریباً 8 ماہ تک جاری رہنے والی تحققاوت کے باوجود سی بی آئی کسی حتمی نتجےی تک نہںہ پہنچ سکی۔ تفتشس کے دوران 30 افراد کے ڈی این اے ٹسٹ کے گئے، لکنی طالبہ کے کپڑوں پر ملے سنتش کے نمونے کے بارے مںے بھی کوئی حتمی سراغ نہںس مل سکا۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے عوامی زندگی میں 25 سال مکمل کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پون صدی کے دوران نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے نمایاں تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ مودی نے 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا تھا اور 2014 سے وزیراعظم کی حیثیت سے قوم کی قیادت کر رہے ہیں۔

یہ حادثہ ایک تیز رفتار ارٹیگا کار کے سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) نے سردیوں کے مصروف فضائی سیزن کے پیش نظر دورانِ پرواز کھانے کی سہولیات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ ایئرپورٹ نے تاج سیٹس (TajSATS) کے ساتھ مل کر اپنے فلائٹ کچن کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، تاکہ 25 اکتوبر 2026 سے 27 مارچ 2027 تک جاری رہنے والے سرمائی شیڈول کے دوران مسافروں اور پروازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

نوی ممبئی: اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے زیرِ انتظام نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 25 اکتوبر 2026 سے شروع ہونے والے موسمِ سرما کے شیڈول سے پہلے مسافروں کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے ممبئی، پونے اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کے آس پاس کے علاقوں کے لیے سستے اور آسان سفری ذرائع کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اڈانی ایئرپورٹس ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی مرحلہ وار تعمیرِ نو جنوری 2027 سے شروع کرے گا۔ اس منصوبے کے بعد ٹرمینل کی سالانہ مسافر گنجائش تقریباً 1.5 کروڑ سے بڑھ کر 2 کروڑ ہو جائے گی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے شواٹس کے اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بقایا تنخواہوں کے معاملے میں واضح کیا کہ جن 44 ملازمین کی تقرری کو جانچ کمیٹی درست قرار دے چکی ہے، ان کی تنخواہوں کی ادائیگی میں اب مزید کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ چہل نے فرسٹ کلاس کرکٹ کو الوداع کہنے کے باوجود واضح کیا ہے کہ وہ ون ڈے، ٹی-20 اور فرنچائز کرکٹ میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔