Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


اے آئی ای ایم سکریٹریٹ کی ایک اہم تیاری میٹنگ اس کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں آنے والی 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کے انتظام اور تیاریوں کو آخری شکل دی گئی۔ یہ دو روزہ قومی کانفرنس 28 اور 29 نومبر 2026 کو انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگی

نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو 244 رنوں سے شکست دے دی۔ 334 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری بھارتی ٹیم محض 89 رنوں پر سمٹ گئی۔ رنوں کے لحاظ سے یہ ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی شکست ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ نے بھی 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنی دوسری سب سے بڑی جیت درج کی۔

آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں قاضی رنگا کے قریب قومی شاہراہ 27 پر ایک انتہائی دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جورہاٹ سے آنے والی مسافروں سے بھری ایک ٹریولر گاڑی سامنے سے آنے والے کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریولر گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں کم از کم 10 سے 12 افراد کی موت کا خدشہ ہے۔

راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو براہِ راست اور عوامی بحث کا چیلنج دے کر سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹاگرام پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو آمنے سامنے بیٹھ کر بحث کرنے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی 21 نومبر کو ایک بار پھر بہار کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کے مجوزہ دورے سے متعلق ر ریاست بھر میں انتظامی اور سیاسی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان، شفافیت اور سخت سکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات

ربیع 2026-27 کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاشک کھادوں پر سبسڈی میں بڑا اضافہ، ڈی اے پی اور این پی کے ایس کھاد کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش، یکم اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ رہے گی سبسڈی

ملک کی جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کی بڑی تعداد، دہلی کی جیلوں میں تقریباً 88 فیصد قیدی ابھی تک سزا یافتہ نہیں، عدالتوں میں 5.4 کروڑ سے زیادہ مقدمات زیر التوا، نمٹانے کے لیے حکومت اے آئی اور ریٹائرڈ ججوں کی لے گی مدد

وزیر اعظم نریندر مودی 16 سے 18 نومبر تک منیلا کے دورے پر رہیں گے، فلپائن کی قیادت کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقات بھی ہوگی، وزارت خارجہ نے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داری اور برہموس معاہدے کے تحت دفاعی تعاون کے لیے بھارت پُرعزم ہے۔

گزشتہ 12 سے 13 برسوں میں 50 کروڑ لوگوں کو خطِ غربت سے باہر نکالنے کی کامیابی پر ہوگی خصوصی گفتگو، عوامی فلاحی اسکیموں اور نئی پالیسیوں کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال متوقع