Bharat Express DD Free Dish

Abdul Awwal




Bharat Express News Network


راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ شیئر کیا، جس میں فارم-6 سے متعلق سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کا ذکر ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اب یہ بات پوری طرح ثابت ہوچکی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے غیر قانونی اور یک طرفہ طریقے سے ’فارم-6‘ میں تبدیلی کی ہے۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی میں بڑی سیاسی تبدیلی، مایاوتی نے آکاش آنند کی پارٹی میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں دوبارہ قومی کنوینر مقرر کیا، آکاش آنند نے 2 اکتوبر کو مایاوتی سے عوامی طور پر معافی مانگتے ہوئے پارٹی میں دوبارہ کام کرنے کا موقع دینے کی اپیل کی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پرمیلین کو بھارت کے مالا مال ورثے اور نئی شناخت کی عکاسی کرنے والے دو خاص تحفے پیش کیے۔ ان تحائف میں بھارت میں تیار کیے جانے والے ایوارڈ یافتہ پنیر اور کشمیر کی صدیوں پرانی لکڑی پر نقش و نگاری کے فن کی جھلک نظر آئی۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم افراد پر سی آئی ایس ایف جوان وکرم کمار کو چاقو مارنے کا الزام، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم معاہدوں اور تعاون سے متعلق دستاویزات پر اتفاق، محفوظ اور منظم مائیگریشن، نوجوان پیشہ ور افراد کے تبادلے، ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق، اختراع اور اسٹارٹ اپس سمیت کئی نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور۔

بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیم سمادھان ابھیان نے اتوار کو نئی دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں منعقد اپنے سالگرہ 2026 کے موقع پر پوکسو سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کیے۔ تنظیم کے مطالعے میں سامنے آیا ہے کہ زیادہ تر لوگ ’پوکسو‘ کے لفظ سے تو واقف ہیں، لیکن پوکسو ایکٹ کی اہم دفعات کی درست معلومات صرف 17 فیصد لوگوں کو ہی ہے۔ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے بچوں کے مقابلے میں بالغوں، والدین، اساتذہ اور معاشرے کو زیادہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ بچوں کی حفاظت کی پہلی ذمہ داری انہی پر عائد ہوتی ہے۔

راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل اور بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے پہنچے۔ انہوں نے خصوصی بچوں کے ہنر اور فنکارانہ صلاحیتوں کی جم کر تعریف کی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی کے مشترکہ اہتمام میں منعقد ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں نیرج کے مقبول گیتوں اور نظموں کی شاندار پیشکش کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت ادب، فن اور سنیما کی دنیا سے وابستہ کئی معزز شخصیات موجود رہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو نشہ سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا، مدھیہ پردیش کے عوام سے 31 دسمبر 2029 تک ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم کرنے کی اپیل-