Bharat Express DD Free Dish

Abdul Awwal




Bharat Express News Network


جھارکھنڈ کے ہٹیا سے اتر پردیش کے جھانسی جا رہی خالی وندے بھارت ٹرین کو مبینہ طور پر خراب بریکنگ سسٹم کے باوجود 463 کلومیٹر تک چلایا گیا۔ لوکو پائلٹ کی وارننگ کو نظر انداز کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جنوبی مشرقی ریلوے نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے مہاراشٹر کے پونے میں 110 ایکڑ پر قائم ہونے والے این ایچ ای سی ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو ادارے کے نئے پروجیکٹ کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر ’بھارت ٹیکسی‘ سروس کا آغاز کیا گیا اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو شیئر سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ کوآپریٹو اداروں کے مرکزی رجسٹرار کے مغربی علاقائی دفتر کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔

برطانیہ کے شاہی جوڑے کا 16 سے 18 نومبر تک تین روزہ دورۂ ہند، ممبئی میں ارتھ شاٹ پرائز تقریب، گلی کرکٹ اور بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات کے بعد 18 نومبر کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے اپنے مضمون میں بتایا ہے کہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول معیاری تعلیم، ہنرمندی کی تربیت اور ہمہ جہت ترقی کے ذریعے قبائلی طلبہ کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ ان اسکولوں کے طلبہ اب آئی آئی ٹی اور ایمس جیسے باوقار اداروں میں بھی داخلہ حاصل کر رہے ہیں۔

اجین سے ایودھیا تک نکالی جا رہی پیدل یاترا کے 22ویں دن دگ وجے سنگھ اشوک نگر ضلع کے مختلف دیہات سے گزرتے ہوئے امرود پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد سچائی، مذہبی اقدار، سماجی ہم آہنگی اور انصاف کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی سطح کی ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ تقریب، 14 قبائلی اکثریتی اضلاع کے لیے 2283.97 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد۔

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دو بڑے کوریڈور اور 45 اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ سنگم کے کنارے تک پہنچنے کے لیے خصوصی مسافر روپ وے بھی بنایا جائے گا۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آگرہ میں پی ڈی اے دلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے دلتوں پر مظالم، امبیڈکر کے مجسموں کی توڑ پھوڑ، پیپر لیک، سرکاری اسکولوں اور سرکاری ملازمتوں کے معاملے پر یوگی حکومت کو نشانہ بنایا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حیدرآباد میں منعقدہ کانگریس کے ’بھارت سمٹ 2026‘ کے حوالے سے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقتدار حاصل کرنا ہے تو بیرون ملک دورے چھوڑ کر ملک کے گاؤں گاؤں میں جائیں، کیونکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کو بدنام کرنے سے کامیابی نہیں ملے گی۔

ملاقات کے دوران ریاست سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ریونت ریڈی نے وزیر اعظم کو ’انويسٹ تلنگانہ گلوبل سمٹ‘ اور ’کھیلو انڈیا گیمز‘ میں شرکت کی دعوت دی، جبکہ مرکزی وزیر مملکت بنڈی سنجے کمار نے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ریاست کی ترقی کو ترجیح دینے پر وزیر اعظم کی تعریف کی۔