Bharat Express DD Free Dish

Abdul Awwal




Bharat Express News Network


وزیر اعظم نریندر مودی 25 اکتوبر 2026 کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے۔ وہ جدید سہولتوں سے آراستہ نمو گھاٹ پر بھارتی فضائیہ کے شاندار ’ونگز اوور گنگیز‘ ایئر شو کی اختتامی اور مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کرے گی۔ نیہا نے دہلی پولیس کی جانب سے جاری بانڈ نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 7 افراد جھلس گئے۔

اجین سے ایودھیا تک دگ وجے سنگھ کی تقریباً 900 کلومیٹر طویل ’ستیہ سناتن سوا بھیمان یاترا‘ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ وہ اسے غیر سیاسی یاترا قرار دے رہے ہیں، لیکن رام مندر کے چندے کا حساب اور ووٹ چوری جیسے مسائل اٹھانے کے باعث اس کے سیاسی معنی بھی نکالے جا رہے ہیں۔

ہندوستان کی آزادی کے وقت تاریخی سینگول کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے وومیدی ایتھراجولو کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی اور تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایمانوئل میکرون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فرانس میں ہونے والے فسادات کا کسی مخصوص مذہب سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ حال ہی میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد شکل اختیار کر لی تھی۔

دہلی-این سی آر میں بڑھتی آلودگی کے درمیان اے کیو آئی 244 سے تجاوز کر گیا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP) کا پہلا مرحلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ جانئے GRAP کیا ہے، اس کے چاروں مراحل میں کون کون سی پابندیاں لگتی ہیں اور عام لوگوں پر ان کا کیا اثر پڑتا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ ان دنوں اپنی پیدل یاترا کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ یہ یاترا تقریباً 900 کلومیٹر طویل بتائی جا رہی ہے۔ دسہرے کے موقع پر انہوں نے اجین میں بابا مہاکال کی سرزمین سے ایودھیا کے لیے پیدل یاترا شروع کیا۔ انہوں نے اس مہم کا نام ’ستیہ سناتن سوابھیمان یاترا‘ رکھا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے دفتر میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اے آئی سے تیار کردہ ڈانس ویڈیو دکھائے جانے کی بحث تیز ہوگئی ہے۔ جانئے ایودھیا سے انتخاب لڑنے کے چیلنج اور یوگی کے جوابی حملے سے جڑا پورا معاملہ۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ تاریخی ریس کورس مسجد کو خالی کرنے کے نوٹس اور انہدام کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریس کورس مسجد میں برسوں سے لوگ عبادت کرتے آئے ہیں جو کہ 1977 سے سرکاری گزٹ میں اوقاف کی جائداد کے طور پر درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسجد کی دستاویزی حیثیت اور متعلقہ ریکارڈ کو لازمی طور پرپیش نظر رکھا جائے اور اس تاریخی مسجد اور اس سے متصل قبرستان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔