Abdul Awwal
Bharat Express News Network
PM Narendra Modi Address: ’’انّ داتا اب اُرجا داتا بھی بن چکے ہیں‘‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے زرعی شعبے کی انقلابی تبدیلیوں اور کامیابیوں کو سراہا
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے زراعت کی جدید کاری، کسانوں کی آمدنی میں اضافے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
Raj Thackeray On Chhath Puja: ممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر بھوجپوری گانے بجنے پر ایم این ایس برہم، راج ٹھاکرے نے اسے قرار دیا ’ثقافتی حملہ‘
چھٹھ پوجا کے بہانے ممبئی اور مہاراشٹر میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کا بی جے پی پر الزام، مراٹھی برادری سے سیاسی تنازعات میں نہ الجھنے کی اپیل۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی اپنے کام کی بنیاد پر انتخابات جیتنے کے بجائے مختلف گروہوں کے درمیان ٹکراؤ پیدا کرتی ہے۔
India-Aided Bridges Inaugurated In Bhutan: بھوٹان کے تراشی گانگ میں اہم شاہراہ پر ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیے گئے دو پلوں کا افتتاح
بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم توکھا-تراشی گانگ پرائمری نیشنل ہائی وے (پی این ایچ) پر تعمیر کیے گئے ریوی ڈرانگ اور رولونگ پلوں کا افتتاح کیا گیا۔ ان دونوں پلوں کی تعمیر ہندوستانی حکومت کی مالی معاونت سے کی گئی ہے۔
Washington DC Shooting: وائٹ ہاؤس کے قریب اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی، علاقے میں خوف و ہراس
وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، ایک مسلح شخص پہلے جم میں داخل ہوا اور وہاں ایک رکن کو گولی مارنے کے بعد باہر نکل گیا۔ اس کے بعد سڑک پر بھی گولیوں کی آوازیں سنائی دیں۔
Youth Olympic: یوتھ اولمپکس، امبیڈکر میتئی کا ’گولڈن پنچ‘، باکسنگ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر رقم کی تاریخ
سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم کر دی۔ منی پور میں پیدا ہونے والے اس باکسر نے مردوں کے 50 کلوگرام وزن کے زمرے کے فائنل میں آئرلینڈ کے کرسٹیان جوبانی کو 3-2 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ میتئی یوتھ اولمپکس میں باکسنگ کا طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔
Birsa Munda Anniversary: برسا منڈا کی 151ویں جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب ملک بھر کے 500 مقامات پر ہوگا براہِ راست نشر
قبائلی مجاہدِ آزادی بھگوان برسا منڈا کی 151ویں جینتی کے موقع پر احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) 15 نومبر کو ایسان پور میں ایک ریلی اور عوامی جلسے کا انعقاد کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کو ملک بھر کے تقریباً 500 مقامات پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
CII Partnership Summit 2026: وزیر داخلہ امت شاہ وشاکھاپٹنم میں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ کا کریں گے افتتاح، چندرا بابو نائیڈو کی مرکزی وزرا سے ملاقات
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے ریاست سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس ملاقات کو ریاست کی ترقی اور مختلف معاملات پر مرکز کے ساتھ بات چیت کے لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
Nvidia CEO Jensen Huang Resigns: چینی جاسوس سے مبینہ تعلقات کا تنازع، این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کا استعفیٰ، عبوری CEO کی ذمہ داری کولٹ کریس کے سپرد
جینسن ہوانگ نے این ویڈیا کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کولیٹ کریس کو عبوری سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ کمپنی کا بورڈ اب نئے مستقل سی ای او کی تلاش شروع کرے گا۔ اس کے لیے کمپنی کے اندر اور باہر، دونوں جگہوں سے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
Abhishek Banerjee: ابھیشیک بنرجی کی سکیورٹی پر کلکتہ ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا محفوظ، ریاستی حکومت سے پوچھے سخت سوالات
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی سکیورٹی زیڈ پلس سے گھٹا کر ایکس زمرے میں کیے جانے کے معاملے پر کلکتہ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سکیورٹی جائزے میں تاخیر پر ریاستی حکومت سے سوالات کیے۔
IIT Kharagpur Medical PG Program: آئی آئی ٹی کھڑگپور کے میڈیکل پی جی پروگرام کو این ایم سی کی منظوری، نیٹ اسکور کی بنیاد پر ملے گا داخلہ
آئی آئی ٹی کھڑگپور ملک کا پہلا انجینئرنگ ادارہ بن گیا ہے جسے میڈیکل پوسٹ گریجویٹ کورس شروع کرنے کے لیے نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) سے منظوری ملی ہے۔ ادارے نے مارچ 2026 میں اس سلسلے میں این ایم سی کو تجویز بھیجی تھی۔





