Abdul Awwal
Bharat Express News Network
Adani Kutch Copper Veramark Assurance Copper Mark certification: عالمی سطح پر اڈانی گروپ کی بڑی کامیابی، کَچھ کاپر کو باوقار ’ویرا مارک ایشورنس‘ (Copper Mark) سرٹیفکیشن حاصل، یہ اعزاز پانے والی بنی ملک کی پہلی کمپنی
اڈانی گروپ کی ’کچھ کاپر‘ (Kutch Copper) کو باوقار ’کاپر مارک‘ (Copper Mark) سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے۔ یہ تانبے کی پیداوار کے شعبے میں یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔
Prime Minister Modi: خواتین اور ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کو نئی طاقت، مودی حکومت نے کی اسٹینڈ اَپ انڈیا اسکیم میں مزید 5 سال کی توسیع، 2.5 لاکھ نئے مستفیدین کا ہدف
خواتین، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ۔ اسکیم 31 مارچ 2031 تک جاری رہے گی، جبکہ 4,111 کروڑ روپے کے کریڈٹ گارنٹی کارپس کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
Fertilizer Subsidy 2026: کسانوں کو کھاد کی قیمتوں سے ملے گی راحت، مودی حکومت نے ربیع سیزن کے لیے 62,370 کروڑ روپے کی سبسڈی کو دی منظور، امت شاہ نے کی تعریف
مرکزی حکومت نے ربیع سیزن 27-2026 کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاش (P&K) کھادوں پر 62,370.02 کروڑ روپے کی سبسڈی کو منظوری دی ہے، جو گزشتہ سیزن کے مقابلے 24,417.73 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ ڈی اے پی اور این پی کے ایس سمیت تمام پی اینڈ کے کھادوں پر یکم اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک سبسڈی ملے گی۔ امت شاہ نے کسانوں کو مناسب قیمتوں پر کھاد فراہم کرنے کے فیصلے کی ستائش کی۔
Chauri Chaura Express: آسام کے بعد اب یوپی میں ٹرین پٹری سے اتری، کانپور میں چوری چورا ایکسپریس حادثے کا شکار، چار ڈبے پٹری سے اترے
کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر گورکھپور جانے والی چوری چورا ایکسپریس کے چار ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثہ پلیٹ فارم نمبر 7 پر پیش آیا۔ ریلوے کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
Swachh Survekshan 2025: نوی ممبئی ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار، سورت اور وجے واڑہ بھی فہرست میں شامل، این ڈی ایم سی دوسرے نمبر پر
سوچھ سرویکشن 2025 کی ’سپر سوچھ لیگ‘ میں نوی ممبئی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سورت دوسرے اور وجے واڑہ تیسرے نمبر پر رہا۔ نئی دہلی میونسپل کونسل نے 50 ہزار سے 3 لاکھ آبادی والے شہروں کے زمرے میں ملک کے دوسرے سب سے صاف ستھرے شہر کا اعزاز حاصل کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ’سوچھ سرویکشن 2025‘ کے ایوارڈز تقسیم کیے۔
Milk Price Hike: عام لوگوں کو بڑا جھٹکا! مدر ڈیری کے بعد امول نے دودھ کی قیمتوں میں کیا اضافہ، 12 نومبر سے نافذ ہوں گی نئی قیمتیں
امول نے اپنے تازہ پاؤچ دودھ کی قیمتوں میں 4 سے 5 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتیں 12 نومبر 2026 سے نافذ ہوں گی۔ مدر ڈیری نے بھی دودھ کے دام فی لیٹر 2 سے 6 روپے تک بڑھا دیے ہیں۔
ENG vs AUS 2026: انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، جیکب بیتھل آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر
دائیں گھٹنے کی پرانی چوٹ دوبارہ ابھرنے کے باعث 23 سالہ بلے باز آسٹریلیا دورے پر کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
Ganga Expressway Accident: ہردوئی میں گنگا ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، آئی ٹی کمپنی کے وائس چیئرمین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت
اتر پردیش کے ہردوئی میں بدھ کے روز تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں نوئیڈا کی ایک آئی ٹی کمپنی کے وائس چیئرمین سوربھ اپادھیائے، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کی موت ہوگئی۔
Jagdeep Dhankhar: سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کی طبیعت بگڑی، صبح کی سیر کے دوران بے ہوش ہوکر گرے، ایمس میں داخل
صبح کی سیر کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد جگدیپ دھنکھڑ کو پہلے گھر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں طبیعت کی سنگینی کے پیش نظر انہیں دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
Aqua Line Metro Rail Corridor: نوئیڈا سیکٹر 51 سے گریٹر نوئیڈا ویسٹ تک میٹرو کی توسیع کو کابینہ کی منظوری، 8.44 کلومیٹر طویل روٹ پر ہوں گے 5 اسٹیشن
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے نوئیڈا میٹرو ریل پروجیکٹ کے تحت ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کو نوئیڈا سیکٹر 51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر 4 تک توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔ 8.449 کلومیٹر طویل اس کوریڈور پر 5 ایلویٹڈ اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔





