Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


پی ایم نے کہا کہ ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان بہتر اسٹریٹیجک شراکت داری کو ایک دہائی مکمل ہو رہی ہے اور گزشتہ دو سالوں میں وزیر اعظم انور ابراہیم کے تعاون سے ہماری شراکت داری نے ایک نئی رفتار اور توانائی حاصل کی ہے۔

اب جموں و کشمیر میں پہاڑی برادری کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے گا اور انہیں 10 فیصد ریزرویشن بھی ملے گا۔ بڑی بات یہ ہے کہ مودی سرکار نے پہاڑی برادری کو ریزرویشن دینے کا کام تو کیا، لیکن جموں و کشمیر کی کسی اور کمیونٹی کے ریزرویشن میں کمی نہیں کی۔

محکمہ انکم ٹیکس کے اعداد و شمار کے مطابق مہندر سنگھ دھونی 38 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کر کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بن گئے ہیں۔ ان کے بعد بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ہیں جنہوں نے 29.5 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کو سری نگر میں سینئر لیڈروں کی موجودگی میں منشور جاری کیا۔ اس میں کئی طرح کے وعدے کیے گئے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے یہ ریمارکس اکتوبر میں غزہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے اپنے نویں دورے کے دوران پیر کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران دیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پیٹونگٹرن شیناواترا کو تھائی لینڈ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی امید ظاہر کی، جو تہذیبی، ثقافتی اور لوگوں سے لوگوں کے رابطے کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہے۔

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں جیل میں قید اپوزیشن کے رکن کے معاملے پر بحث کے دوران زبردست ہاتھا پائی ہوئی، جس میں کئی ارکان زخمی ہو گئے ، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ دو بدو لڑائی میں دو ارکان پارلیمنٹ زخمی ہوگئے۔

ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کُرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔

دوسری جانب حماس نے کہا کہ اس نے قطر میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کے ساتھ امریکہ کے پیش کیے گئے جنگ بندی کے منصوبے پر دو روز مذاکرات کے بعد نئی شرائط کو مسترد کر دیا ہے ۔ثالثوں نے کہا ہے کہ دوحہ میں دو روزہ مذاکرات سنجیدہ اور تعمیری تھے ۔

روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔