بنگلہ دیش سے بھارت میں دراندازی کرنے والی ماں بیٹی پر بی ایس ایف کی فائرنگ، 13 سالہ ہندو لڑکی ہلاک
BSF started Operation alert on Pak Border: پورے ملک میں یوم جمہوریہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کا جشن بہت جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ ایسے میں دہشت گرد سرحد پراپنے ناپاک عزائم کو انجام نہ دے پائیں، اس کے لئے بھارت کی پہلی لائن آف ڈیفنس یعنی بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بھی کمرکس لی ہے۔ اسی ضمن میں بی ایس ایف نے گجرات میں پاکستان سے متصل انٹرنیشنل سرحد پرآپریشن الرٹ کی پریکٹس شروع کی ہے۔ یہ 21 جنوری سے 28 جنوری 2023 تک یعنی 7 دنوں تک جا ری رہے گا۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ آپریشن الرٹ پریکٹس ہندوستان-پاکستان انٹرنیشنل سرحد پرسرکریک سے گجرات کے کَچھ کے رن اور راجستھان کے باڑمیرضلع تک کی جا رہی ہے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ یوم جمہوریہ تقریب کے دوران ملک مخالف عناصر کے کسی بھی ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے آپریشن الرٹ پریکٹس کی جارہی ہے۔
ان علاقوں میں دراندازی کا امکان
جانکاری کے مطابق، اس پریکٹس کے دوران بین الاقوامی سرحد کے آس پاس کے علاقوں کے ساتھ ساتھ کریک اور ہرامی نالا میں خصوصی مہم چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ الگ الگ آپریشنل طریقہ کارکی درستگی اورمدت کی جانچ کے ساتھ ساتھ اس مدت میں سرحدی لوگوں کے ساتھ میل ملاپ پروگرام بھی کئے جائیں گے۔
بی ایس ایف کی طرف سے کہا گیا کہ ہرامی نالا اورکریک کے علاقوں سے اکثردراندازی کا امکان بنا رہتا ہے۔ ایسے میں ان علاقوں میں پٹرولنگ بڑھانے کے ساتھ ان علاقوں میں الیکٹرانک سرویلانس بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ وہیں اس دوران سیکٹرہیڈ کوارٹرکے سبھی افسران 28 جنوری تک سرحد کے قریب جوانوں کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تعینات رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: RSS Leader Indresh kumar: آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کی راہل گاندھی پر سخت تنقید، لگایا یہ بڑا الزام
سیکورٹی ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ
سیکورٹی ایجنسیوں کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پرپاکستان کی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) اورتمام دہشت گرد تنظیمیں ہندوستان میں حملے کی فراق میں ہیں۔ 26 جنوری سے متعلق پنجاب سمیت ملک کے کئی شہروں میں دہشت گردانہ حملے کا اِن پُٹ ملا ہے۔ آئی ایس آئی نے ان حملوں کوانجام دینے کے لئے داؤد گینگ کے اراکین کی مدد لی ہے۔ ایجنسیوں نے ملک کے بڑے شہروں میں دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس