بھاری لینڈسلائیڈنگ سے مروڑا گاؤں کے کئی مکانات زمیں دوز
Rishikesh-Karnprayag Rail Project: جہاں حکومت ریاست کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں پہاڑوں پر تمام سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ایسے میں اب گرتے پہاڑوں نے حکومت کی اس ترقی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ مسلسل ترقی کی مار برداشت کر رہے پہاڑ اب اپنی بے بسی پر رونے پر مجبور ہیں۔
ابھی جوشی مٹھ کے زخم پورے طریقے سےبھرے بھی نہیں ہیں کہ دوسری طرف رودرپریاگ کے مروڑا گاؤں کے لوگ رشیکیش-کرن پریاگ ریل پروجیکٹ کا خمیازہ اٹھانے کو مجبور ہیں۔ یہاں بھی شدید لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاؤں کے کئی مکانات زمیں دوز ہو گئے ہیں جبکہ کئی گھروں میں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ گاؤں والوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے گاؤں کو خالی کروا کر وہاں رہنے والے خاندانوں کی نقل مکانی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




