Bharat Express

8th India International Science Festival in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں 8ویں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کا آغاز، شیوراج سنگھ چوہان نے کہا- ‘تجسس اور ضد سائنس کی پیدا وار’

Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ضد کی مطابقت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ‘کسی بھی کام میں کئی رکاوٹیں آتی ہیں، لیکن یہ ضد ہی ہے، جو ہمیں اس کام کو پورا کرنے کے عزم پر قائم رکھتی ہے۔

مدھیہ پردیش میں 8ویں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کا وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے افتتاح کیا۔

Madhya Pradesh: بھوپال میں ہفتہ کے روز انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کیا۔ ان کے ساتھ پروگرام میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔ پروگرام کی شروعات کرتے ہوئے شیو راج سنگھ چوہان نے ہندوستان کی سائنس کے تئیں سوچ اور دلچسپی کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی سوچ سائنسی ہے اور سائنٹفک سوچ اس کی جڑوں میں ہیں۔

پروگرام میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا، ‘تجسس اور ضد، سائنس کی پیداوار ہیں۔ سائنس کو ٹیکنالوجی کی پیداوار سمجھا جاتا ہے۔ تجسس ہمیں سائنس یا ریاضی کے کسی فارمولے کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اس لیے ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ہم اپنی زیادہ سے زیادہ توانائی عوام کے ذہنوں میں سائنس کے تئیں تجسس کو بیدارکرنے میں صرف کریں، لیکن اگر کسی موضوع کے لئے تجسس ہو اور اسے پورا کرنے کی ضد نہ ہو تو وہ کام کبھی پورا نہیں ہوسکتا’۔

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نےضد کی مطابقت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ‘کسی بھی کام میں کئی پریشانیاں آتی ہیں، لیکن یہ ضد ہی ہے، جو ہمیں اس کام کو مکمل کرنے کے عزم پر قائم رکھتی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ تجسس اور ضد کے اسی فارمولے کو دھیان میں رکھ کر ریاست میں سائنسی تکنیک اور انوویشن پالیسی 2022 نافذ کی گئی ہے۔ سائنسی سوچ اور سمجھ کو روزمرہ زندگی کا اٹوٹ بنانا، حکومت اور سماج میں جدید تکنیکوں کا زیادہ سے زیادہ اور نئی سوچنے، نیا سیکھنے اور نئی پہل کرنے والی نسل کی تعمیر کے تین نکات ہماری پالیسی کی بنیاد ہیں۔

پی ایم مودی کی سوچ سائنسی
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال میں منعقدہ بین الاقوامی سائنس فیسٹیول کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی خود ایک سائنسی ذہن رکھنے والے شخص ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی یہ صلاحیتیں ظاہر ہوئی ہیں۔ کووڈ کی مدت کے دوران 8 ماہ کی مختصر مدت میں دو ویکسین بنانا اوردنیا کے 100 سے زیادہ ممالک کو ویکسین فراہم کرنا اور ہندوستان سے دنیا کے کئی ممالک کے سیٹلائٹ لانچ کرنا ہندوستان کی قابلیت اورصلاحیت کو ظاہرکرتا ہے۔ ہندوستان وزیراعظم مودی کی قیادت میں ایک شاندار، خوشحال اورطاقتورقوم کے طور پرآگے بڑھ رہا ہے۔ اس میں سائنس اورٹیکنالوجی کا اہم رول ہے، جسے وزیراعظم مودی نے صحیح سمت دی ہے۔ پوری دنیا مانتی ہے کہ وزیراعظم مودی کی سوچ پوری طرح سے سائنسی ہے۔

ہندوستان زمینی علم اورسائنسی روایت کی پیدوار
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہندوستان کا شاندار ورثہ ہے۔ ہندوستان زمینی علم کے ساتھ ساتھ سائنسی روایت کی پیدوارہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘آج سے 7000 سال پہلے ہوائی جہازکا تصوررامائن کے دورمیں آیا تھا۔ مہارشی کناد کا ایٹم ازم، بھاسکرآچاریہ کا فلکیاتی نظریہ قدیم ہندوستانی ذہانت کے ثبوت ہیں۔ وارانسی اورتکشیلا طبی سائنس کے بڑے مراکزتھے۔ مہارشی سشرت اورچرک کا طب میں تعاون بے مثال ہے۔ ہمیں نواگرہ کے بارے میں آریہ بھٹہ اور واراہ مہیرسے معلومات ملتی ہیں۔ ہندوستان کا فلسفہ یہ مانتا ہے کہ مذہب اورسائنس باہمی طورپرمعاون ہیں۔ معروف سائنسداں سی وی رمن نے کہا تھا کہ 20ویں صدی سائنس کی ہو سکتی ہے، لیکن 21ویں صدی سائنسی روحانیت کی صدی ہو گی’۔

نوجوانوں کے لیے اختراع کے وسیع مواقع دستیاب 
وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں نوجوانوں کے لئے اختراع کے کافی مواقع دستیاب ہیں۔ ریاست میں ایک سال میں 2600 سے زیادہ اسٹارٹ اپس شروع ہوئے ہیں۔ بڑے شہروں سے ہی نہیں قصبوں سے بھی نوجوان سائنسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت تمام قسم کے اسٹارٹ اپس اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کے لئے پُرعزم ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read