Bharat Express

Lok Sabha Electioln 2024: کانگریس نے بہار کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی، طارق انور اور جاوید عالم کو ٹکٹ

کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کے لئے 11 ویں فہرست جاری کردی، جس میں بہار کے تین امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین امیدواروں میں دو ٹکٹ مسلم امیدواروں کو دیئے گئے ہیں۔

کانگریس نے 17 امیدواروں پرمشتمل 11ویں فہرست جاری کی۔

کانگریس نے بہار میں تین سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ کشن گنج سے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ کٹیہارسے طارق انوراور بھاگلپور سے اجیت شرما کو میدان میں اتارا ہے۔ کانگریس نے بہارکے لئے تین امیدواروں کی فہرست جاری کی، جس میں دو مسلم امیدوار ہیں۔ طارق انورکانگریس کے سینئرلیڈرہیں اورپارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔ انہیں مسلم چہرے کے طور پرجانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ محمد جاوید کشن گنج کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ کانگریس نے ان پرایک بارپھربھروسہ ظاہرکیا ہے۔  جبکہ بھاگلپورسیٹ پر کافی غوروخوض کے بعد اجیت شرما کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ اجیت شرما اس وقت بہارمیں کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔

کانگریس نے آج 11ویں فہرست جاری کی ہے، جس میں مغربی بنگال کے دارجلنگ سے ڈاکٹرمونیش تمانگ کو امیدواربنایا گیا ہے۔ اس فہرست میں آندھرا پردیش کے 5 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اوڈیشہ کے لئے بھی 8 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

Also Read