حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے اسدالدین اویسی پر سوال اٹھایا ہے۔
Madhavi Latha Targets Asaduddin Owaisi: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ حیدرآباد، تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مادھوی لتا بھی ان امیدواروں میں شامل ہیں جنہیں لوک سبھا انتخابات کا ٹکٹ ملا ہے۔ اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کو نشانہ بنایا۔
#WATCH | Hyderabad, Telangana: On her candidature from Hyderabad constituency, BJP leader Madhavi Latha says, “I have been seeing for last 8 years… There is no cleanliness and education. Children in Madrasas are not getting food. Temples and Hindu homes are being occupied… pic.twitter.com/eKBkGAWXa8
— ANI (@ANI) March 2, 2024
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے کہا، ”میں گزشتہ 8 سالوں سے دیکھ رہی ہوں۔ وہاں صفائی اور تعلیم نہیں ہے۔ مدارس میں بچوں کو کھانا نہیں مل رہا۔ مندروں اور ہندوؤں کے گھروں پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے۔ مسلمان بچے ان پڑھ ہیں۔ چائلڈ لیبر ہے۔ ان کی نہ کوئی تعلیم ہے نہ مستقبل۔ ان کا ایک ہی کام ہے، فساد اور جو لوگ ایسا کررہے ہیں وہ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پرانا شہر حیدرآباد کے مرکز میں ہے لیکن وہاں غربت ہے۔
حیدرآباد لوک سبھا سیٹ پر بحث کیوں؟
بی جے پی نے مادھوی لتا کو تلنگانہ کی مشہور حیدرآباد سیٹ سے اسد الدین اویسی کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ فی الحال اس سیٹ سے اسد الدین اویسی ایم پی ہیں اور 1984 سے اس سیٹ پر اویسی خاندان کا قبضہ ہے۔ یہ علاقہ اویسی خاندان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اسد الدین کے والد سلطان صلاح الدین اویسی پہلی بار 1984 میں اس سیٹ سے ایم پی بنے اور 2004 تک ایم پی رہے۔ اس کے بعد سے اسد الدین اویسی یہاں سے ایم پی ہیں۔
مادھوی لتا کون ہیں؟
بی جے پی امیدوار مادھوی لتا پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور ورینچی اسپتال کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ بھرت ناٹیم کی ڈانسر بھی ہیں۔ وہ ہندوتوا کے معاملے پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں اور ہندوازم کے حوالے سے اپنی تقریروں کے ذریعے اس طرح کے مدے اٹھاتی رہتی ہیں۔ اس سے پہلے بی جے پی نے اس سیٹ پر بھاگوت راؤ کو میدان میں اتارا تھا ۔لیکن یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی نے حیدرآباد سے کسی خاتون امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس