Bharat Express DD Free Dish

Himachal Political Crisis: ہماچل میں سیاسی بحران ختم! لوک سبھا انتخابات تک سکھوندر سنگھ سکھو ہی رہیں گے ہماچل کے وزیراعلیٰ

سکھوندر سنگھ سکھو ہی لوک سبھا انتخابات تک ہماچل کے وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ پارٹی ہائی کمان لوک سبھا انتخابات سے پہلے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

Himachal Political Crisis: اب ہماچل میں سیاسی بحران کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں بدھ کو دن بھر یہ بحث رہی کہ آیا وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو استعفیٰ دے سکتے ہیں یا پارٹی ہائی کمان ان سے استعفیٰ مانگ سکتی ہے۔ لیکن وزیر اعلیٰ سکھو نے بدھ کی شام میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نہ ہی ہائی کمان نے اور نہ ہی کسی اور نے مجھ سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ کانگریس کی حکومت ہماچل میں اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔

اس درمیان خبر آئی ہے کہ سکھوندر سنگھ سکھو لوک سبھا انتخابات تک ہماچل کے وزیر اعلیٰ رہنے والے ہیں۔ پارٹی ہائی کمان لوک سبھا انتخابات سے پہلے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read