کنور دانش علی نے اپنے لوک سبھا حلقہ کے تاریخی کارتک پورنیما گڑھ مکھتیشور اور تگری دھام میلے میں کیمپ آفس کا ،ربن کاٹ کر افتتاح کیا
گڈھ مکھتیشور، 4نومبر(بھارت ایکسپریس): بروز جمعرات ایم پی کنور دانش علی نے اپنے لوک سبھا حلقہ کے تاریخی کارتک پورنیما گڑھ مکھتیشور اور تگری دھام میلے میں کیمپ آفس کا ،ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ ایک تاریخی میلہ ہے، یہاں ملک اور دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند عقیدت پیش کرنے آتے ہیں اور تگری دھام اور گڑھ مکھتیشور کی اپنی الگ ہی تاریخ ہے۔

دانش علی نے عقیدت مندوں سے کہا کہ وہ یہاں آکر گنگا جی میں نہا کر اپنے ذہن کو صاف کریں اور ملک میں اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کی دعا کریں تاکہ ملک میں گنگا جمنی تہذیب برقرار رہے۔ اس دوران انہوں نے گھاٹوں کا معائنہ کیا اور عقیدت مندوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔

خاص طور پر خواتین کی سہولیات کا جائیزہ لیا اور یہاں پر درپیش مشکلات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کا حکم دیا تاکہ یہاں آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔

کنور دانش علی نے کہا کہ ان کے بنائے ہوئے پنڈال اور سہولتی مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور میلے میں آنے والے عقیدت مندوں اور زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

