راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے بدھ کو اعلان کیا کہ یکم جنوری 2024 سے ریاست میں اجولا اسکیم سےمستفید ہونے والوں کو 450 روپے میں سلنڈر دیا جائے گا۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے منشور میں یہ وعدہ کیا تھا۔ سی ایم بھجن لال نے یہ اعلان ٹونک ضلع کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے مالپورہ کے لمبہاری سنگھ میں تیار کئے گئے بھارت سنکلپ کیمپ کا معائنہ کیا اور لوگوں سے خطاب کیا۔دریں اثنا، سی ایم بھجن لال نے اعلان کیا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد ریاست کے لوگ جس چیز کا انتظار کر رہے تھے،اس کیلئے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یکم جنوری سے گیس سلنڈر 450 روپے میں ملے گا۔ سی ایم بھجن لال نے ‘ایکس’ پر بھی اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مودی جی کی گارنٹی” یعنی گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی! جو کہا وہ کیا! وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے ہمہ جہت منتر سے تحریک لیتے ہوئے، گڈ گورننس کے لیے وقف راجستھان حکومت نے ہر ایک کو 450 میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کا ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے بی پی ایل اور اجولا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے خاندان کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈبل انجن والی بی جے پی حکومت راجستھان کی ماوں کا احترام، ترقی اوران کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
“मोदी जी की गारंटी” मतलब गारंटी पूरी होने की गारंटी!
जो कहा सो किया!
माननीय प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी जी के सर्वसमावेशी मंत्र ‘सबका साथ, सबका विकास, सबका विश्वास, सबका प्रयास’ से प्रेरणा लेकर सुशासन को समर्पित राजस्थान सरकार ने प्रदेश के प्रत्येक BPL व उज्जवला योजना… pic.twitter.com/OGeKo1qKgS
— Bhajanlal Sharma (@BhajanlalBjp) December 27, 2023
مرکزی حکومت کی اسکیموں کی گنتی کرتے ہوئے، سی ایم بھجن لال نے کہا کہ آخری پائیدان پر بیٹھے شخص کو دین دیال انتودیا اسکیموں کے ذریعے فائدہ مل رہا ہے۔ ماؤں اور بہنوں کو اجولا اسکیموں کا فائدہ دیاہے۔ کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے غریبی کو دور کرنے کی بات کی لیکن غریبی ختم نہیں ہوئی۔ لیکن مودی کی گارنٹی فائدے دے رہی ہے۔ سی ایم بھجن لال نے کہا کہ گہلوت حکومت نے نوجوانوں اور کسانوں سمیت دیگر طبقات کو دھوکہ دیا۔ گہلوت حکومت میں بدعنوانی اپنے عروج پر رہی۔ پیپر لیک ہونے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے خواتین کے خلاف جرائم میں کمی کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے یہ بھی انتباہ دیا کہ ریاست میں مجرموں کو کان کھول کر سننا چاہئے کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔