Bharat Express DD Free Dish

Domestic LPG

بین الاقوامی بازار میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک میں بھی اس کے دام بڑھائے گئے ہیں۔اس سے پہلے یکم اکتوبر کو اے ٹی ایف کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یکم ستمبر کو 6.28 روپے اور یکم اگست کو 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ہوائی کمپنیوں کی مجموعی کاروباری لاگت میں جیٹ فیول کا حصہ تقریباً 40 فیصد ہوتا ہے۔

مرکزی حکومت نے دیہی علاقوں کے گھریلو ایل پی جی صارفین کو بڑی راحت دیتے ہوئے گیس سلنڈر کی دوبارہ بکنگ کے لیے مقررہ کم از کم وقفہ کم کرکے 25 دن کردیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ اب دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے صارفین کے لیے ایل پی جی ری فل بکنگ کا اصول یکساں ہوگیا ہے۔

’ایک گھر، ایک کنکشن‘ اصول کے درمیان جانیے کن حالات میں آپ کو اپنا دوسرا ایل پی جی (LPG) کنکشن سرینڈر نہیں کرنا پڑے گا۔

جمعرات کے روز چھتیس گڑھ اسمبلی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت اور مبینہ بلیک مارکیٹنگ کے معاملے پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی انل بھیڑیا نے اس مسئلے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ وزیر کیدار کشیپ نے کہا کہ ریاست میں گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔

مرکزی حکومت کی اسکیموں کی گنتی کرتے ہوئے، سی ایم بھجن لال نے کہا کہ آخری پائیدان پر بیٹھے شخص کو دین دیال انتودیا اسکیموں کے ذریعے فائدہ مل رہا ہے۔ ماؤں اور بہنوں کو اجولا اسکیموں کا فائدہ دیاہے۔ کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے غریبی کو دور کرنے کی بات کی لیکن غریبی ختم نہیں ہوئی۔

ایل پی جی سلینڈر کا نیا ریٹ: مارچ کے پہلے دن صارفین کو مہنگائی کی بڑی خوراک مل گئی۔ ماہ کے پہلے دن ہی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔