Bharat Express

ایلون مسک کا مائکررو بلاگنگ پلٹگ فارم کے ملازمن کو برطرف کرنے کاامکان

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کا نیا فرمان

سان فرانسسکو، | ٹویٹر کے نئے باس ایلون مسک  مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کے نصف ملازمین کو باہر کا راستہ دکھا سکتے  ہیں ۔ یہ بات ایک میڈیا رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ دی ورج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسک نے پے پال کے سابق ایگزیکٹو ڈیوڈ سیکس سمیت اپنے دیگر مشیروں سے ملاقات کی اور کمپنی سے تقریباً 3,800 ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پہلے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مسک 3,700 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کو 60 دن تک معاوضہ بھی مل سکتا ہے۔

وہ ٹوئٹر کی گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ تقریباً ایک چوتھائی ملازمین ٹوئٹر کے برطرفی کے منصوبے سے متاثر ہوں گے۔

دریں اثنا، امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) ، مسک نے کمپنی کے حصول کے بعد ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کر دیا ہے۔ اب وہ ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر کے باس کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس نے ہندوستانی سی ای او پیراگ اگروال، چیف فنانشل آفیسر نید سہگل، کمپنی پالیسی ہیڈ وجیا گڈے سمیت دیگر کو برطرف کردیا تھا۔