بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا
بی جے پی صدر جے پی نڈا نے پیر (30 اکتوبر) کو کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کیرالہ میں بنیاد پرستوں کے تئیں پنارائی وجین حکومت کے نرم رویہ کی وجہ سے بم دھماکے ہو رہے ہیں۔
نڈا نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی ریلی میں کہا کہ “جب حماس کے ایک رہنما نے کیرالہ میں منعقدہ ڈیجیٹل میٹنگ سے خطاب کیا، تو بائیں بازو کی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔” انہوں نے مزید کہا کہ پنارائی وجین کی قیادت میں بدانتظامی واضح طور پر نظر آتی ہے۔ .
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ دھماکہ کوچی کے قریب کالامسری کے ایک کانفرنس سینٹر میں اس وقت ہوا جب اتوار (29 اکتوبر) کو عیسائی برادری کے جیوواہ وٹنس فرقے کی دعائیہ میٹنگ کا اہتمام کیا جا رہا تھا۔ اس دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔
کیا دعویٰ کیا؟
جے پی نڈا نے دعویٰ کیا کہ پنارائی وجین حکومت کیرالہ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ملوث ہیں۔ وزراء اور سابق وزراء سمیت کئی لوگوں نے مل کر یہ سب کیا۔ جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
نڈا نے مزید کہا کہ کیرالہ حکومت بھی مرکزی اسکیموں کو لوگوں تک پہنچنے نہیں دے رہی ہے۔ پی ایم مودی نے جل جیون مشن کے تحت 70 لاکھ نل کنکشن دیئے، لیکن پنارائی وجین حکومت صرف 12 لاکھ نل کنکشن ہی دے سکی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
