Bharat Express

Jammu and Kashmir: کلگام میں لاپتہ فوجی جاوید احمد وانی کو پولیس نے 6 دنوں کے بعد کیا برآمد، ماں نے ادا کیا فوج کا شکریہ

 جموں وکشمیر کے لاپتہ فوجی جاوید احمد کو فوج نے 6 دنوں کے بعد برآمد کرلیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد فوجی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ 

فوجی جوان جاوید احمد وانی کو فوج نے 6 دنوں کے بعد برآمد کرلیا ہے۔

 کشمیر کے کلگام سےلاپتہ فوجی جاوید احمد کو فوج نے 6 دنوں کے بعد برآمد کرلیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد فوجی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ فی الحال یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ جوان آخر6 دن پہلے کہاں اورکیسے لاپتہ ہوگیا تھا۔ دوسری جانب، جوان کی ماں نے بیٹے کی برآمدگی کے بعد ہندوستانی فوج، جموں وکشمیرپولیس، لیفٹینںٹ گورنر، ایس ایس پی اور ڈی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

29 جولائی کو پُراسرار طریقے سے لاپتہ فوج کے جوان جاوید احمد وانی کی جانکاری ملنے کے بعد ان کے گھرمیں خوشی کا ماحول ہے۔ بیٹے کے صحیح سلامت برآمدگی پر والدین نے انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فی الحال، ماں کے علاوہ کسی کو بھی جاوید احمد وانی سے ملنے نہیں دیا گیا ہے۔

Also Read